چترال (نما یندہ چترال میل) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے جمعرات کے روز اپر چترال ڈسٹرکٹ کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی سڑک چترال بونی روڈ کو ریشن کے مقام پر دریا کی کٹائی سے بچانے کے لئے حفاظتی پشتے کی تعمیر کے لئے کام کا افتتاح کیا جس پر 12کروڑ روپے لاگت آئے گی اور دریا میں طغیانی آنے کی صورت میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک میں خلل نہیں پڑے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اس کام کو ہنگامی بنیادوں مقررہ وقت کے اندر اندر پایہ تکمیل کو پہنچائے گا جبکہ اس کے لئے مطلوبہ فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ایڈیشنل ڈی سی اپر چترال عرفان الدین کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ اس انتہائی اہم نوعیت کے منصوبے کی روزانہ کے حساب سے پراگریس لیتے رہیں۔ وزیر زادہ نے کہاکہ وہ اپر چترال کے جملہ مسائل سے باخبر ہیں اور ان کے حل کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ڈیزاسٹر کے مدد میں 44کروڑ روپے، ریشن سے لے کر یارخون تک حفاظتی پشتوں، پلوں اور ایریگیشن چینل کے کئی منصوبوں پر 26کروڑروپے کے ٹینڈر کئے جاچکے ہیں جبکہ 10کروڑ روپے مالیت کے مزید ٹینڈرہورہے ہیں۔ا نہوں نے چترال بونی روڈ کو ریشن کے مقام پر بچانے کے لئے حفاظتی پشتے کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ جب اس سال جنوری کے مہینے میں ٹینڈر طلب کئے گئے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے پابندی لگادی لیکن اس کے باوجود انہوں نے کوشش جاری رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی طرف سے این او سی اگر جاری کردیں تو اس کام کو جاری رکھا جائے گا لیکن کسی سیاسی جماعت نے اس سلسلے میں تعاون نہیں کیا۔ وزیر زادہ نے کہاکہ ریشن میں سڑک کے ساتھ ساتھ اس گاؤں کو بھی دریا بردگی سے بچانا بھی اس منصوبے میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ریشن 2015ء سے سیلاب کی زد میں ہے اور اس نازک صورت حال میں وزیر اعلیٰ نے دو مرتبہ اس علاقے کا دورہ کیااور ایک مرتبہ چیف سیکرٹری اور ریلیف سیکرٹری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے اپر چترال کے دونوں تحصیلوں میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جتوانے پر اپر چترال کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ عوام کا شکریہ ادا کرنے مختلف دیہات تک جائیں گے۔
تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



