چترال(بشیرحسین آزاد) چاند رات اورعید الفطر کے موقع پر چترال لوئر کی ڈی پی او لوئر چترال محترمہ ثونیہ شمروز خان کی خصوصی ہدایات پرچترال پولیس اور ٹریفک انچارج ایدریس احمد بیگ نے ٹریفک عملہ کے ساتھ جگہ جگہ ناکہ لگاکر کم عمر ڈرائیوروں،نابالغ موٹر سائیکل سواروں اور ون ویلینگ کرنے والوں کے خلاف اپریشن کردیا ہے جس سے حادثات اور کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔چترال کے خواص وعوام نے اس طرح کی کامیاب حکمت عملی پر ڈی پی او لوئر چترال محترمہ ثونیہ شمروز خان،چترال پولیس کے اہلکاروں اور ٹریفک انچارج ایدریس احمد بیگ اور ان کی ٹیم کوخراج تحسین پیش کیا ہے۔والدین سے اپنے ایک پیغام میں ٹریفک انچارج ادریس احمد بیگ نے کہا کہ کم عمر ڈرائیوروں کو حادثات سے بچانا والدین کی ذمہ داری ہے اگر والدین نے اپنی ذمہ داری کا احساس کرکے نابالغ اولاد کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں سے دور رکھیں تو افسوسناک حادثات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کو بلاوجہ چالان یا حوالات میں بند کرنا ہرگز مقصدنہیں۔بلکہ ان کمسن ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی ہے تاکہ وہ حادثات سے بچیں۔اُنہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوعمر ڈرائیوروں،بائیک سواروں اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی کو جاری رکھنے کے لئے چترال پولیس اور ٹریفک پولیس کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہونا چاہیئے۔اس سلسلے میں والدین زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کمسن بچوں کو موٹر سائیکل چلانے سے باز رکھے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔مٹے نا میوں کے نشان کیسے کیسے۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوٹ اویر آتشزدگی حادثہ، قاری فیض اللہ چترالی کا متاثرہ خاندان کیساتھ تعاون کا اعلان
- ہومپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے اپنے بھائیوں کے رنج اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وجیہ الدین
- مضامینداد بیداد۔۔روم اور شاعر۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام