چترال (نما یندہ چترال میل) یتیم بچوں کے اقامتی ادارہ آغوش ہوم چترال کے لئے منعقدہ الخدمت فاونڈیشن چترال کے زہرا ہتمام ڈونر کانفرنس میں مخیر حضرات نے 17لاکھ 90ہزار روپے نقداور 18لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے متفرق اشیائے ضرورت فراہم کرنے اعلان کیا۔ شہر کے مقامی ہوٹل میں منعقدہونے والی اس ڈونر کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی اور اس نیک مقصد کے لئے اپنی بھرپور تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی۔ آغوش منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین حاجی مغفرت شاہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یتیم بچوں کی کفالت کا بیڑا اٹھانے والوں کو حراج تحسین کے لائق قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس نیک کام سے ملنے والی روحانی اسودگی اور خوشی کا اندازہ وہی کرسکتا ہے جو کسی نہ کسی کردار میں اس سے منسلک ہواور مسلمان ہونے کے ناطے یہ ہمارا پختہ عقیدہ ہے کہ کفالت یتیم سے جنت کا حصول اور رفاقت رسول بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک کھٹن اور صبر ازما کام ہے جس میں یتیم بچوں کی تربیت وپرورش اس نہج میں کیا جاتا ہے کہ وہ معاشرے کا ایک کارآمد اور بہترین شہری بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے معاشرے کے تمام صاحب حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ اس کار خیر میں ذیادہ سے ذیادہ حصہ لے لیں تاکہ اس نیٹ ورک کو آگے بڑہا یاجاسکے۔ الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر عبدالحق نے کانفرنس میں شریک ڈونرحضرات کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہ اغوش ہوم چترال میں اس وقت پچاس بچے زیر کفالت ہیں اور مزید پچاس بچوں کے لئے جگہ موجود ہے جس کے لئے وسائل کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ الخدمت فاونڈیشن پاکستان ملک بھر میں خدمت کے کاموں کا ایک وسیع نیٹ ورک رکھتی ہے اور کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا عمل جاری ہے اور سال مزید یتیم بچوں کا کفالت کا عمل آپ کے عمل آ پ کے تعاون سے شروع ہوجائے گا۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ نے بھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈونرز کا ایک ایک پائی امین ہاتھوں میں درست مقصد میں استعمال ہوتی ہے اور یتیموں کی کفالت سے ذیادہ اور کوئی کام احسن نہیں ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی لویر چترال کے امیر مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، ضلعی سیکرٹری وجیہہ الدین، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالحفیظ اور اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) مفتی شیروز بھی موجودتھے جبکہ الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص چمکنی شریک نہ ہوسکے۔ ڈونیشن کا اعلان کرنے والوں میں تانیہ رشید، شجاع الحق بیگ، صاحب نادر ایڈوکیٹ، زاہد خان، وجیہہ الدین، عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ، اسد اللہ، وزیر علی شاہ، دیدار احمد اور دوسرے نمایان تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات