چترال (نما یندہ چترال میل) چترال کے عوامی حلقوں نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں میں ہنگامی طور پر ہیوی مشینری لگاکر ٹریفک بحال کرنے پر ریسکیو 1122کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ادارے نے عوامی خدمت میں اپنے لئے ایک اور باب کا اضافہ کیاہے اور چترال میں سڑکوں کی ہنگامی بحالی کے لئے فنڈز اسی ادارے کو تفویض کئے جائیں۔ گزشتہ رات کی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے نتیجے میں چترال شہر کے نواحی گاؤں چمرکن اور گرم چشمہ روڈ میں متعدد مقامات پر سڑکو ں پہاڑی ملبہ گرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہوگئے تھے جنہیں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے صاف کرکے موٹر گاڑیوں کی ٹریفک بحال کردی جس کے نتیجے میں رمضان المبارک میں ہزار وں مسافر اپنے منزل مقصود کو پہنچ گئے تو مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کے سامان کی سپلائی کا مسئلہ بھی دور ہوگیا۔ عوامی حلقوں نے کہاکہ اگر ان سڑکوں کے کسٹوڈین ادارے این ایچ اے اور سی اینڈ ڈبلیو کا انتظار کیا جاتا تو کئی دن لگ جاتے لیکن ریسکیو 1122نے ایمرجنسی سروس کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی ہنگامی طور پر بحالی کا کام کرکے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ ہر سال سڑکوں کی مرمت کے لئے حکومتی خزانے سے نکلنے والے AM&Rفنڈز کا کثیر حصہ ریسکیو 1122کو دیا جائے تاکہ اسے وسائل کی قلت کا مسئلہ نہ ہو۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





