چترال (نما یندہ چترال میل) لا سپور تحصیل مستو ج اپر چترال کے عوام نے محکمہ وائلڈ خیبر پختونخوا سے مطا لبہ کیا ہے کہ شندور بشقار گول وائلڈ لائف کنزروینسی میں چیک پوائنٹ قائم کر کے لنگر کے مقا م پر گلگت بلتستان کی ہندارپ لنگر بہا وائلڈ لائف کنزر وینسی کی حد بندی سے اوپر تما م علا قہ اپنے تحویل میں لے لے، ایک اخباری بیان میں ویلج کونسل لا سپور بالیم کے چئیر مین محمد وزیر خان، بروک ہر چین کے چئیر مین شیر اعظم خا ن اور رامن گشٹ کے چیئیر مین پوردل امان شاہ نے وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر ما حو لیات، کمشنر ملا کنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی تو جہ گلگت بلتستان کے بعض شر پسند عنا صر کی طرف سے شندور بشقار گول کنزر وینسی میں بے جا مداخلت، لا قانو نیت اور عوام کو لڑا نے کی مذ موم کو ششوں کی طرف مبذول کر کے خیبر پختونخوا کی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے صو با ئی حکومت کی ملکیتی کنزر وینسی میں عوام کے حقوق کا تحفظ کر کے قیمتی جنگلی حیات، ہما لا ئن آئی بیکس، بر فا نی چیتا، برفانی ریچھ، تیتر، چکور اور مامر غا بیوں کی نسل کو خطرات سے بچا نے پر فوری تو جہ دی جا ئے چو نکہ حد بندی کے دونوں طرف عوام نے عمران خا ن اور پا کستان تحریک انصاف پر اعتما د کا اظہار کیا ہے دونوں طرف پی ٹی آئی کی منتخب حکومتیں کا م کر رہی ہیں اس لئے عوام کو آپس میں لڑانے والے شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے پڑو سی ملک مختلف بہا نوں سے اپنے ایجنٹوں کے ذریعے امن و امان کا مسئلہ پیدا کر نے کی مذموم کو شش کرتا ہے۔ اس لئے شندور بشقار گول کنزر وینسی پر فوری طور پر کا م شروع کیا جا ئے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





