چترال (نما یندہ چترال میل) گلگت، شندور اور سی پیک روٹ پر واقع پہاڑی وادیوں کے عوام نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ علا قے کو جدید دور کے تقا ضوں کے مطا بق انٹر نیٹ کی سہو لت دی جا ئے۔ ایک اخباری بیان میں یو نین کو نسل لا سپور کے سابق نا ظم اور پی ٹی آئی اپر چترال کے ڈپٹی سکرٹری جنرل زلفی ہنر شاہ، ویلج نا ظم لفٹننٹ شیر اعظم خان، ویلج نا ظم پُنار خان اور ویلیج نا ظم مبارک شاہ نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر مو ا صلا ت مراد سعید کی توجہ علاقے کے مسا ئل کی طرف دلا تے ہوئے کہا ہے کہ وادی لا سپور میں پا ک فوج کے ریٹا ئر ڈ فو جیوں کی بڑی تعداد بستی ہے یہاں شہدا ء کے بے شما ر لوا حقین آباد ہیں اس علا قے میں طلباء اور طا لبات کا وقت انٹر نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ضا ئع ہو تا ہے۔ اس علا قے کے سکو لوں میں اساتذہ سر کار کی طرف سے دیئے ہوئے ٹیبلٹ استعمال نہیں کر سکتے یہاں کے سکو لوں میں کمپیو ٹر کی لیبارٹریاں کا م نہیں دیتیں۔ اس علا قے میں آن لائن کام کرنے کی کوئی سہو لت نہیں ہے اس لئے عوام کی التجا ہے کہ لا سپور یونین کونسل میں ڈی ایس ایل اور فور جی کی سہو لتیں مہیا کی جائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





