چترال (نما یندہ چترال میل)ہفتے کے روز ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والا امیدوار ظفر حیات ایڈوکیٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ کو ہراکر صدر منتخب ہوگئے۔ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت حاصل کرنے والے اس انتہائی گرما گرم الیکشن میں ظفر حیات ایڈوکیٹ نے 35اور نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے 31 ووٹ حاصل کی۔ سینئر وکیل عبدالکریم ایڈوکیٹ کے زیر نگرانی منعقد ہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے پی پی پی کے میر دولہ جان ایڈوکیٹ کو شکست دے دی جبکہ دوسرے امیدواروں میں ہدایت الاسلام ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری شامل ہیں جبکہ اس سے قبل فیصل کمال ایڈوکیٹ بطور پریس سیکرٹری اور فرید احمد ایڈوکیٹ بطور سیکرٹری لائبریری بلامقابلہ منتخب ہوچکے تھے۔ نومنتخب صدر ظفر حیات ایڈوکیٹ نے نتائج کے اعلان کے بعد انتہائی خوشگوار ماحول میں انتخابات منعقد کرانے پر چیرمین الیکشن بورڈ عبدالکریم ایڈوکیٹ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا اور وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ وہ وکلاء کے فلاح وبہبود اور بار اور بنیج کے درمیان موثر پل کا کردار ادا کرنے میں اپنی تمام توانائی اورصلاحیت بروئے کار لائیں گے۔ عبدالکریم ایڈوکیٹ نے الیکشن بورڈ کے دیگر ممبران رضا علی ایڈوکیٹ اور سردار علی ایڈوکیٹ کی طرف سے الیکشن کے انعقاد میں بھر پور تعاون پر ڈسٹرکٹ بار کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور چترال میں وکلاء برادری کے درمیان اتحادواتفاق کو مثالی قرار دیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات