چترال (محکم الدین) کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما وزیر زادہ نے چترال یونیورسٹی میں زیر تعلیم کالاش طلبہ کو تعلیمی وظائف دینے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اسے اقلیتی طلباء میں فروغ تعلیم کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ کالاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات مالی مشکلات کی بنا پر تعلیم سے محروم رہتے ہیں۔ جن کی حکومتی سطح پر مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر چترال یونیورسٹی کی کوششوں سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا اسٹوڈنٹس سکالر شپ پروگرام کے تحت کالاش طلباء کو دی جانے والی تعلیمی وظائف سے اقلیتی طلبہ کو تعلیم کا حوصلہ ملا ہے، خصوصا اُن مایوس طلباء وطالبات کو چترال یونیورسٹی میں داخلے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ جو مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور تھے۔ وزیر زادہ نے کہا۔ کہ کالاش قبیلے کے بچے بچیوں میں تعلیم کے ساتھ دلچسپی بدرجہ اتم موجود ہے ۔ صرف طلبہ کو حکومت کی طرف سے سپورٹ کی ضرورت ہے۔ قبیلے کے لوگ تعلیم کی اہمیت سے باخبر ہو چکے ہیں۔ اور وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے بہراور کرنے میں انتہائی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ صوبائی حکومت کی طرف سے طلبہ کو تعلیمی وظائف دینے ،کالاش ویلیز میں گرلز ہائرسیکینڈری سکول، گرلز ہاسٹل، اور دیگر سکولوں کی تعمیر پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات