اسلام اباد (نما یندہ چترال میل) امیر جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور کرپشن کا زہراقتدار کے ایوانوں اور قومی اداروں میں سرایت کر چکا ہے، 70 سالوں سے بجٹ میں صرف خوشحال لوگوں کو ریلیف دیا جاتا ہے۔ جبکہ غریبوں کے لئے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہوتا۔ ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے پارلیمان میں آوازبلند اور سڑکوں پر احتجاج کرینگے۔ غریب کی نمائندگی کے دعویدار بھی کروڑوں اوراربوں روپے خرچ کرکے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں،انہوں نے سیاست کو تجارت بنارکھا ہے۔کروڑوں لگا کر اسمبلی کا ممبر بننے والے قومی خزانے سے اربوں لوٹتے ہیں اور ان اثاثوں کو ملک سے باہر منتقل کردیا ہے۔ جماعت اسلامی 20جولائی سے فاٹا کے قبائلی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایف سی آر کے کالے قانون کے خاتمہ کیلئے بھرپور تحریک چلائے گی۔حکمرانوں نے فاٹا اصلاحات پر فوری عملدرآمد نہ کیا تو قبائلی عوام کے ساتھ اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں این سی ایچ ڈی کے احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی مو جو د تھے۔سینیٹرسراج الحق نے کہاکہ حکمران ملازمین کو اپنے اوپر بوجھ سمجھتے ہیں حالانکہ وہ خود عوام پر بوجھ ہیں اور قومی خزانے کو اپنے اللوں تللوں پر خرچ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 70 سال میں ملک پر ایلیٹ کلاس کی حکومت ہے اور اقتدار پر مسلط طبقہ اشرافیہ نے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کررکھا ہے۔ پارٹیاں مختلف،مگر ان کی ذہنیت ایک ہے۔بجٹ میں ہر سال خوشحال لوگوں کے لئے ریلیف ہوتا ہے اور غریبوں کو جھوٹی تسلیوں پر ٹرخا دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدور کی کم سے کم تنخواہ 15 ہزار روپے کے فیصلے پر بھی عمل نہیں ہوا۔حالانکہ 15ہزار روپے میں اوسط درجے کے خاندان کی خوراک کی ضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار 15 ہزار میں ایک گھر کا بجٹ بنا کر دکھائیں۔ بڑوں کے کتے پاکستان میں مکھن کھاتے ہیں اور غریب کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہیں۔ ایوانوں کے دروازے غریبوں کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے موجودہ حکمرانوں سے کوئی توقع نہیں کہ وہ ملازمین کے مسائل حل کریں کیونکہ ان کے بنائے ہوئے نظام میں موت تو مل سکتی ہے مگر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ مسائل صرف اللہ کے نظام سے ہی حل ہوں گے۔ اللہ کا نظام انصاف کا نظام ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کرپشن میں جو بھی ملوث ہے اس کا احتساب ہو۔ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ قومی نعرہ بن چکا ہے کہ احتساب ہو اور سب کا ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک جسم اور جمہوریت اس کی روح ہے۔ اگر جمہوریت اورپاکستان کو الگ نہیں کیا جاسکتاتو ہم اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے فاٹا کے ساتھ کیا گیا کوئی وعدہ بھی پور انہیں کیا اور سرتاج عزیز کی قیادت میں فاٹا اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر عمل درآمدکو التوا میں ڈال کر فاٹا کے ایک کروڑ سے زائد عوام کو مایوسی اور بے یقینی میں مبتلا کررکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قبائلی عوام کے ساتھ ہے اور فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کا قانون اگر حکمرانوں کو اتنا ہی پسند ہے تو اسے پورا ملک اور اسلام آباد میں نافذ کردیں تاکہ ہر جگہ ایک ہی قانون نافذ ہو۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 20جولائی سے فاٹا بچاؤ تحریک شروع کررہی ہے اور یکم اگست تک فاٹا میں ہر جگہ بھرپور عوامی جلسے کئے جائیں گے اور آخر میں لاکھوں قبائلی عوام کے ساتھ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ۔ درین اثناء۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو بین الاقوامی کانفرنس برائے ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تنظیم(آئی سی اے پی پی) کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ ان کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے۔
تازہ ترین
- ہومداد بیداد ۔۔سر راہ چلتے چلتے ۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”یہ ہمارے ہیرے”۔۔محمد جاوید حیات
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی