تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے انتخابات میں اخلاق حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے .

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمایندہ چترال میل) تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے انتخابات میں اخلاق حسین بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ کیونکہ ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل نہیں ہوئی۔ جس پر وہ بلامقابلہ تریچمیر ڈرائیور یونین چترال کے صدر منتخب ہوگئے۔ اخلاق حسین کی کامیابی کا اعلان عبوری صدر اور الیکشن کمشنر تریچ میر ڈرائیور یونین چترال حاجی محمد یوسف نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانف کانفرنس سے خطاب کر تیہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈرائیور یونین کے سرکردہ رہنما محمد افضل لال، ریٹائرڈ صوبیدار زاہد خالق اور بڑی تعداد میں ڈرائیور برادری کے افراد موجود تھے۔ حاجی محمد یوسف نے کہا۔ کہ سابق صدر صابر احمد کی صدارت کی مدت پوری ہونے کے بعد اس سے نئے الیکشن منعقد کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جس پر انہوں نے ہٹ دھرمی کرتے ہوئے کافی عرصے تک بات آن سنی کردی۔ جس پر ہمیں مجبورا عدالت کا سہارا لینا پڑا۔ اور سیشن جج چترال کی عدالت نے بالاخر نئے انتخابات کرنے کے احکامات صادر کئے۔ لیکن صابراحمد پھر بھی عدالتی احکامات کو پس پشت ڈال کر انتخابات سے جی چراتے رہے۔ جس پر اپیل کی مقررہ مدت گزرنے کے بعد بطور عبوری صدر و الیکشن کمشنر میں نے اپنی زیر نگرانی نئے الیکشن کا اعلان کیا۔ اور اشتہارات کے ذریعیانتخابات میں صدارت کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستین طلب کیں۔ لیکن مقررہ تاریخ تک اخلاق حسین کے علاوہ کسی نے بھی بطور امیدوار صدارت کیلئے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کی۔ اس لئے قاعدہ اور قانون کے مطابق اخلاق حسین چترال ڈرائیوریونین کے بلامقابلا صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ جو ڈرائیور یونین کے بائی لاز کے مطابق آیندہ تین سال تک تریچمیر ڈرائیور یونین کا صدر رہے گا۔ انہوں نے کہا۔ کہ سابق صدر صابر احمد کو عدالت نے یہ موقع فراہم کیا تھا۔ کہ وہ بھی نئے الیکشن میں بطور امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ لیکن انہوں نے عدالت کے دیے ہوئے اس رعایت سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا۔ اور الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔ اس موقع پر بلامقابلا صدر قرار پانے والے اخلاق حسین کو ہار پہنائے گئے۔ اور مبارکباد دی گئی۔ نومنتخب صدر نیاس موقع پر اپنے خطاب میں انتخابی عمل کی انجام دہی پر عبوری صدر اور کابینہ کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ یہ سارا عمل عوام کو ریلیف پہنچانے کی غرض سے ہو رہا ہے۔ سابق صدر صابر احمدنے صدارت کا عہدہ لینے کے بعد آڈہ مالک بن گیا تھا۔ اس کی ڈرائیور برادری کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رہی تھی۔ جبکہ قانونی طور پر ڈرائیور یونین کا صدر آڈہ نہیں چلا سکتا۔ لیکن انہوں نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ آیندہ ڈرائیوروں کے مسائل پربھر پور توجہ دی جائے گی۔