حکومت کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے دس دن بعد بھی چترال کے اندرکرایوں میں تاحال کمی نہیں کی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال(محکم الدین) حکومت کی طرف سیناقابل برداشت مہنگائی نے ایک طرف عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ تو دوسری طرف تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں ہو شربا اضافہ نے عوام کی رہی سہی خون چوس لی ہے۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ہوتے ہی حکومتی کرایہ نامہ کا انتظار کئے بغیر من مانی کرایہ لاگو کئے جاتے ہیں۔ لیکن حکومت کی طرف سے تیل کی قیمت میں کمی کے اعلان کے دس دن سے زیادہ ہو گئے ہیں۔مگر کرایوں میں تاحال کمی کرنے کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ مالکان اور ڈرائیور یونین کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے۔ انتظامیہ کے افیسران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے صرف اپنے معمول کے دن پورے کر رہے ہیں۔ عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہے۔ کہ انتظامیہ کا کام جو کسی وقت عوام کے مسائل حل کرنا ہوتا تھا۔ بدل دیا گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے یہ مطالبہ کیا ہے۔ کہ ٹرانسپورٹ کرایوں پر نظر رکھی جائے۔ اور کرایہ نامہ جاری کیا جائے۔ جبکہ اشیاء خوردونوش میں خود ساختہ منہگائی اور ناجائز منافع خوری کرنے والے تاجروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔