چترال (نما یندہ چترال میل) پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے قائدین نے حکومت کو خبردار کیا ہے۔ کہ بلدیاتی الیکشن فیز ٹو پر اگر حکومتی وزرا ء نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے اور حالات کیخراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف کی حکومت، وزرا ء الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔چترال پریس کلب میں جمعہ کے روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیلپز پارٹی کے رہنماوں سابق صوبائی وزیر سلیم خان، سابق ایم پی اے سردار حسین،، صدر لوئر چترال فضل ربی جان، صدر اپر چترال امیراللہ، امیدوار تحصیل نظامت لوئر چترال قاضی فیصل سعید، ایڈوکیٹ عالم زیب خان اور نظار ولی شاہ نے کہا۔ کہ بلدیاتی الیکشن فیز ٹو کو حکومت ہائی جیک کر رہاہے۔ تمام حکومتی مشینری وزرا ایم این اے اور ایم پی اے الیکشن پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ اب بھی حکومتی پارٹی کے منسٹر، ایم این اے اور ایم پی اے مختلف مقامات پر جاکر لوگوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کر رہے ہیں۔ اور انہیں بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جو کہ سراسر الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا۔کہ حکومت کی طرف سے وزراء کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس انتہائی طور پر قابل مذمت ہے۔ جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ یہ آرڈیننس حکومتی طاقت سے نتائج اپنے حق میں کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ سلیم خان نیکہا۔ کہ گذشتہ چار سالوں میں بار بار مطالبات کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی قابل ذکر کام نہیں ہوئے۔ اب الیکشن کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ لیکن عوام اتنے ناسمجھ نہیں ہیں۔ کہ پاکستان کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے اور غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے والی حکومت کے بلدیاتی امیدواروں کے حق میں اپناووٹ استعمال کرکے ملک کو مزید تباہ کرنے کا راستہ ہموار کریں۔ سابق ایم پی اے سردار حسین نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ کہ احساس پروگرام کی جھوٹی لالچ دی جارہی ہے۔ بعض ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اب طلب کئے جارہے ہیں۔ اور انتخابی ماحول کو دانستہ طور پر خراب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ضلعی انتظامیہ اورپولیس غیر جانبدار الیکشن کو ممکن بنائیں۔ اگر ایسا نہ ہوا۔ تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی چترال فضل ربی جان نے کہا۔ کہ بار بار عوامی مطالبات کے باوجود گذشتہ سات سالوں سیپاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ریشن بجلی گھر کی بحالی کی توفیق نہیں ہوئی۔ اب الیکشن سر پر آنے پر ریشن بجلی گھر پرکام کیا جارہا ہے۔ اسی طرح شندور روڈ پر زمین مالکان کو دینے کیلئے فنڈ موجود نہیں۔ سٹیٹ پراپرٹی پر کام شروع کرنا بھی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے سوا کچھ نہیں۔ امیدوار تحصیل کونسل چترال قاضی فیصل احمد سعید نے کہا۔ کہ معاون خصوصی وزیر اعلی وزیرزادہ ڈیڈیک کی گاڑی انتخابی مہم کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ اور مختلف مقامات پر تازہ اعلانات کرکے پی ٹی آئی امیدواروں کے لئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ جو کہ خلاف قانون ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم نے تمام حالات پر نظر رکھا ہوا ہے۔ آئیندہ اس قسم کی انتخابی مہم میں حکومتی مشینری دیکھی گء۔ تو الیکشن کمیشن کو شواہد فراہم کرکے کاروائی کا مطالبہ کریں گے۔


تازہ ترین
- ہومماڈل یوناٸٹیڈ نینشنز کانفرنس Model United Nations Conference,(MUN) الخدمت فاٶنڈیشن اسکول قتیبہ کیمپس چترال میں (MUN) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا
- مضامینپھول جیسے بچپن پر ظلم: بچوں سے مشقت اور بھیک منگوانے کا بڑھتا ہوا رجحان۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد
- ہومضلع لوئر چترال پولیس میں 07 نئے جوان شامل، ڈی پی او لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے تقرر نامے تقسیم کر دیے۔
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومچترال اسکاؤٹس نے چترال لیویز کو 1 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا کر چیمپیئن شپ اپنے نام کر لی
- ہوم*پرنس رحیم آغا خان کے دورہ لوئر چترال کے سلسلے میں آر۔پی۔او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کا تھانہ لٹکوہ اور دیدار گاہ گرم چشمہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”یہ سسٹم کیا بلا ہے “
- ہومچترال لوئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر کی سیٹ سات ماہ سے خالی، عوام و کنٹریکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا
- ہومچترال میں اگیگا کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی



