پشاور (نما یندہ چترال میل) خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کو15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاو نس دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں وزیر خزانہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبے کے سرکاری ملازمین کیلئے 15% فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کو یہ پیکج دیا جارہا ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ الاونس ان سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر لاگو ہوگا جو پہلے سے اس طرح کا کوئی الاونس نہیں لے رہے۔ محکمہ خزانہ اس پر جلد سے جلد فائل ورک مکمل کرکے وزیراعلی کے پاس منظوری کیلئے بھیجیں گے۔ ان کے مطابق الاونس کا اطلاق مارچ کی تنخواہوں سے شروع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ ہر طبقہ فکر کے فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے وزیر خزانہ نے تمامسرکاری ملازمین کے تمام یونینز کا شکریہ کہ انہوں نے بات چیت کا راستہ اپنایا۔ انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے پچھلے سال بھی تنخواہوں 37 % کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور ان کی نمائندہ یونینز کا پنشن اصلاحات کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





