جماعت اسلامی اور انتظامیہ چترال کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی اور انتظامیہ چترال کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اور اتالیق پل پر جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی چترال کے قائدین اخونزادہ رحمت اللہ، مولانا جمشید احمد، وجیہ الدین، رحمت الہی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ کشمیریوں پر ظلم و استبداد کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام خواب خر گوش میں ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں، پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان کی حکومت اور مقتدر ادارے نہیں چاہتے۔ کہ کشمیریوں کا مسئلہ حل ہو۔ اوریہ تنازعہ اسی چلتا رہے۔ تاکہ چولہا جلتا رہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پاکستان میں اسلامی قیادت ہی کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو ملک میں اسلامی قیادت کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔ کہ مسلمان کفار سے دوستی کرنیمیں پیش پیش ہے۔ ایسیمیں کشمیر کے مسلمانوں کا مسئلہ کیسے ہو سکتا ہے۔ حالانکہ اللہ نے مسلمانوں کو کافروں کیلئے سخت اور خود مسلمانوں کیلئے نرم ومحبت کی تعلیم دی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست کے حکمران ہیں۔ کہ کشمیری شہید ہو رہے ہیں۔ ان کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا۔ کہ کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ہی ممکن ہے۔ جب تک مسلمان جان کی قربانی کیلئیتیار نہیں ہوں گے۔ کشمیر کے مظلوموں کو آزادی نہیں مل سکتی۔ اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظورکی گئی۔ جس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اور بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 میں ترمیم کرکے کشمیر پر قبضہ کو عالمی سطح پر ناجائز اقدام قرار دیا گیا۔ قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا۔ کہ جماعت اسلامی بھارت کے اس ظلم و استبداد کے خلاف ہمیشہ کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتی رہے گی۔