دھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات ۔۔۔۔۔محبت کا سمندر
ماں کسی بھی انسان کے لیے ایک سمندر ہے محبت کا ایک دریا۔۔ پیار کا ساگر۔ماں کی ممتا ایک انمول تحفہ ایک انعام اللہ کی طرف سے۔۔خوش قسمت اولاد ماں کے سائے سے تا دیر محروم نہیں ہوتی جب ہوتی ہے تو محروم ازلی ہے خواہ اس کی کتنی زیادہ عمر کیوں نہ ہو کھوار ادب میں مشہور ہے کہ بچپن میں ماں سے محرومی قدرے بہتر ہے بڑی عمر سے۔۔بڑی عمر میں بچہ بہت بے سہارا لگتا ہے اورغضب کا اکیلا پن محسوس کرتا ہے۔۔بشیر حسین آزاد لالہ ایک لحاظ سے بہت خوش قسمت ہیں کہ ان کی والدین تا دیر ان کے ساتھ رہے انہوں نے ٹوٹ کر ان کی خدمت کی تابعدار اولاد ہونے کا حق ادا کیا۔ان کے والد محترم ان کی دکان میں آکر بیٹھتے اور ان کے کاروبار کی نگرانی کرتے ہم نے بشیر لالہ کو ان کے سامنے جھکتے دیکھا۔قران نے کہا کہ اپنی رحمت کے پر ان کے سامنے بچھاوں بشیر لالہ اس آیت کی عملی تفسیر تھے۔۔اب کہ ان کی والدہ ماجدہ کا انتقال ہوا تو ایسے تابعدار اولاد کے لیے یہ بڑا سانحہ ہے یہ درد وہ لوگ محسوس کریں گے جو اپنے والدین سے محروم ہیں۔بشیر لالہ ایک ہمہ جہت شخصیت رکھتے ہیں۔معروف صحافی ہیں،سماجی کارکن ہیں اچھے کاروباری ہیں لوگوں کی خاموش مددگار ہیں۔ان کی سب سرگرمیوں کی منزل ان کے والدین تھے وہ اچھے والدین کی شناخت تھے اب بھی ان کی راہوں پہ چلیں گے لیکن اب بشیر لالہ کسی کا انتظار کریں گے۔۔ بیتابی سے اس کا انتظار کرنے والی کوئی نہ ہوگی۔بشیر لالہ اب ایک مدھم چاند ہے جس کی چاندنی ادھی ہے۔بشیر لالہ اب ایک اداس صبح ہیں جس میں شادمانی کم ہے۔بشیر لالہ ایک افسردہ شام ہے جس پر رات خاموشی سے اُترتی ہے۔بشیر لالہ اب خشک ہوتے چشمہ ہے جس پر سایہ کرنے والا گھنا درخت نہیں۔بشیر لالہ اب ایک گونگے بلبل ہیں جنہیں اپنی آواز سے نفرت سی ہو۔دنیا کی خوبصورتیاں رنگینیاں اور لذتیں جس ہستی سے وابستہ تھیں وہ اب نہیں۔۔اب بشیر لالہ عمر کے سانچے میں وقت بھرے گا۔اپنی اولاد کے لیے زندہ رہے گا۔پھول اب بھی کھلیں گے۔تتلیاں اب بھی آئیں گی۔خزان بہار اپنی باری پہ آئیں گی لوگ ان ایام کے اُلٹ پھیر کو زندگی کا نام دیں گے لیکن ایک خلش ایک کمی جو لالہ کو تڑپائے گی وہ ماں جی کی یاد ہوگی۔اب لالہ محبت کے سمندر میں غوطہ نہیں لگا سکتا۔یہ زندگی قید بے مصرف لگے گی۔۔۔ اللہ لالہ کو متبادل خوشیاں عطا کرے….
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات