چترال (نما یندہ چترال میل) قومی سطح پر ایکس سروس مین کی تنظیم CAFESSکا تحصیل تورکھو شاخ کے زیر اہتمام ایکس سروس مینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی امور کو بہتر بناکر پنشنر افراد کی مزید بہتر انداز میں خدمت کرنے اور ان کے درمیان رابطہ کار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے سے تعلق رکھنے والے آرمڈ فورسز کے شہداء کے بچوں میں تخائف تقسیم کئے گئے۔ تحصیل تورکھو کے خوب صورت گاؤں کھوت میں ریٹائرڈ حوالدار دیدار علی کے رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کپٹن (ریٹائرڈ) سید صلاح الدین نے جبکہ تورکھو سے تعلق رکھنے والے پنشنرحضرات اور تنظیم کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ اپر چترال کے چیرمین محمد اسلام نے تنظیم کے اغراض و مقاصد اور ان کی حاصل کردہ کامیابیوں اور ساتھ ہی سنٹرل کمیٹی و صوبائی کمٹیی اور ڈسٹرکٹ قیادت کی کوششوں اور کامیابیوں بارے میں بھی شرکا ء کوآگاہ کیا۔ اجلاس میں شریک صادق اللہ, محمد عالم, محمد اشرف, شرافتی صاحب, صوبیدار (ر) سلطان غازی صاحب, لویر چترال سے ائے ہوئے امیراللہ المعروف بابا صاحب, مختار احمد صاحب, اپر چترال کے وائس چیرمین شاہ نظار لال اور ضلع لویر چترال کے چیرمین لویر چترال عبد الصمد اور تورکھو تحصیل کے چیرمین صوبیدار (ریٹائرڈ) اسرار الدین نے بڑی تفصیل سے تورکہو میں کئے گئے کاموں اور کوششوں کا ذکر کیا۔ ان کے علاوہ دیگر پینشنرز نے بھی تنظیم کو مزید کامیاب کرنے کیلیے اپنے تجاویز اور مفید مشورے پیش کئے۔ جن شہداء کے بچوں کو تخائف پیش کئے گئے، ان میں نائیک عبد الرحمن شہید، نائیک عبدالواحد شہید اور سپاہی علی مدد شہید شامل تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کو علاقے کی روایتی طعام بھی پیش کئے گئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات