چترال (نما یندہ چترال میل) جماعت اسلامی کے نوجوان رہنما اور ضلعی ڈپٹی سیکریٹری عبدالحق کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع لویر چترال کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص چمکنی نے ریجبل بورڈ کے ساتھ مشاورت کے بعد عبدالحق کی تقرری نوید احمد بیگ کوہکن کی جگہ کردی ہے۔ عبدالحق گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں بروز چمرکن حلقے سے تحصیل کونسل کا بھاری اکثریت سے ممبر اور یو سی بروز کے نا ظم منتخب ہوگئے تھے۔ 2015 کے سیلاب اور زلزلے کے دوران فرنٹ لاین رضا کار اور الخدمت ایلیف کیمپ کے ذمہ دار تھے۔ زمانہ طالبعلمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہنے والے عبدالحق نے فراعت کے فوری بعد جماعت اسلامی میں شامل ہوئے اور نوجوان طبقے میں انتہائی مقبولیت حاصل کی ہے۔ اس وقت ان کے پاس جماعت اسلامی یونین کونسل بروز کی زمہ داری بھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند دنوں بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھاکر باقاعدہ کام شروع کریں گے۔ انہیں اب تک چترال میں الخدمت فاؤنڈیشن کا سب سے کم عمر صدر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
تازہ ترین
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے
- ہومبارش کی وجہ سے مزید تین دن سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفیکیشن جاری
- ہومچترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔۔۔۔محمد جاوید حیات۔۔۔۔”شاہ خرچیاں سلامت ہیں”
- ہومافتخار شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال لوئر تعینات
- ہومجامعہ اسلامیہ بکرآباد چترال میں جلسہ دستار بندی و تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد
- ہومچترال کے معروف صوفی شاعر عبدالغنی خان المعروف دول ماما کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان گمبد بروز میں سپرد خاک کیا گیا
- ہوماظہار تشکر ۔۔ ہم ان تمام عزیز و اقارب،دوستوں اور بہی خواہوں کے شکر گزار ہیں۔۔حاجی سید احمد بمبوریت و فیملی
- ہوماپر اور لویر چترال کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے جن میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ لویر چترال اور گل مراد خان ایڈوکیٹ اپر چترال کے صدر منتخب ہوگئے