چترال (نما یندہ چترال میل) جامعہ چترال میں منعقدہ پروگرام کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے یو نیورسٹی انتظامیہ نے اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل کاؤنٹر ٹیریراِزم اتھارٹی کی طرف سے جامعہ چترال میں سہ روزہ ٹریننگ ورکشاپ، ایک روزہ سیمینار اور ایک روزہ اختتامی پروگرام کا انعقاد کرایا گیا تھا۔ مذکورہ پروگرامات کا انعقاد حکومت کی پالیسی اور ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی نگرانی میں صوبے کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کرایا جاتا ہے۔ ان تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا مقصد تعلیمی اداروں کے اندر انتہا پسندی کے جذبات کو کم کرنا اور برداشت و تحمل کے جذبات کو پروان چڑھانا ہے۔ اِن پروگرامات میں تربیتی ورکشاپ برائے اساتذہ و طلبہ، سیمینار اور ثقافتی نوعیت کے ایونٹس شامل ہیں۔
اس سلسلے میں جامعہ چترال میں ورکشاپ اور سیمینار چار دنوں سے جاری تھے۔ پروگرامات کے چوتھے روز سیمینار میں محترم کمشنر ملاکنڈ صاحب مہمان خصوصی اور کلیدی مقرر تھے۔ پروگرامات کے آخری روز مختلف سیگمنٹس کے علاوہ ملی نغمہ اور ثقافتی موسیقی کے صرف دو ہی آئٹم پیش ہوئے تھے۔ اب انہی آئٹم کو بنیاد بنا کر سوشل میڈیا میں یونیورسٹی کی ساکھ اور انتظامیہ و اساتذہ کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی سرگرمیوں میں خلل پڑنے کا اندیشہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو چترال کی مقامی روایات اور اقدار کا بہتر انداز میں علم ہے، اور جامعہ میں علاقائی روایات اور اقدار سمیت دین اسلام کی تعلیمات کو بہترین انداز میں طلبہ کو پڑھایا اور سکھایا جاتا پے۔ مذکورہ آئٹم سے اگر کوئی شرعی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار مجروح ہوئے بھی ہوں تو یونیورسٹی انتظامیہ اس بات کی یقین دہانی کراتی ہے کہ مستقبل میں ایسے پروگرامات کے انعقاد میں زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





