صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد(نما یندہ چترال میل)پاکستان میں صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا پر پابندیوں کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام قومی جرنلسٹس کنونشن 2 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ کنونشن میں میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کیخلاف،صحافیوں پر تشدد،اغوااور گھروں میں گھس کر مارنے کے ملزمان کی عدم گرفتاری،اصول پسند اینکرز کے پروگراموں کی جبری بندش اور پی ایم ڈی اے جیسے میڈیا مارشل لائی قوانین کے خلاف لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، کنونشن میں ملک بھر سے صحافیوں کی منتخب قیادت سیاسی جماعتوں کے قائدین،سول سوسائٹی،انسانی حقوق،طلبا، وکلا تنظیموں،اور ٹریڈ یونینوں کے نمائندے شریک ہوں گے.