چترال(بشیرحسین آزاد)تجار یونین لوئیرچترال کے نمائندہ وفد نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر چترال لوئیر سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت بشیر آحمد صدرتجار یونین کررہے تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چترال محمد انوار الحق کے علاوہ اے سی وقاص مسعود چوہدری،اے اے سی عدنان،اے سی ریونیو شہروز مفتی بھی موجودتھے۔وفد نے ڈپٹی کمشنر چترال کوتاجروں کے تحفظات سے آگاہ کیا۔وفدنے بتایا کہ آئے روز چھاپوں اور بھاری جرمانوں کی وجہ سے تاجر برادری ذہنی اذیت اور تناؤ کا شکار ہوچکی ہے جو اس کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گزشتہ کئی مہینوں سے باربار مطالبہ کرنے کے باوجود تاجروں کو نئے نرخنامے جاری نہیں کئے جارہے جبکہ دوسری طرف مختلف محکموں کے اہلکار تاجروں سے نرخنامے کا مطابہ کرتی ہے اور نرخنامہ نہ ہونے کا بہانہ بناکر تاجروں کوجرمانہ کیا جاتا ہے جو کہ سراسرزیادتی ہے لہذا ضلعی انتظامیہ تاجروں کو روٹی اور گوشت وغیرہ کیلئے نئے نرخنامے جاری کرے تاکہ تاجروں کے مشکلات میں کمی آئے اور عوام کو بھی سہولت ہو۔وفد نے کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی بیوٹیفیکشن فنڈکے ٹھیکہ ڈار نے کام کا آغاز کردیا ہے جس کی وجہ سے مذکورہ فنڈضائع ہونے کاخطرہ ہے کیونکہ آسفالٹ پلانٹ بونی میں ہے اور کام چترال میں ہورہا ہے ایسے حالات میں کام کے معیار کو برقرار رکھنا ممکن نظر نہیں آرہا لہذا بلیک ٹاپنگ کے کام کو فروری 2023تک موخر کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر محمد انوار الحق نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں کے جائز حقوق اور تحفظات کا خیال رکھا جائے گا اور جلد آزجلد ڈی پی آر سی کا میٹنگ بلاکر بازار کیلئے نیانرخنامہ جاری کیا جائیگا۔اُنہوں نے اس موقع پر موجود اے سی صاحبان کو ہدایت کی کہ تاجروں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے البتہ چترال میں قانون کی حکمرانی کوبرقراررکھنے اور مہنگائی کے مارے عوام کومزید مہنگائی سے بچانے کیلئے بازار میں متعلقہ اداروں کے ذریعے مستقل بنیادوں پرچیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء خوردنوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔بیوٹیفیکشن فنڈ کے استعمال کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے وفد کویقین دلایا کہ کام کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے متعلقہ ادارے کوذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اور اس بات کو یقینی بنائی گئی ہے کہ20دسمبرتک بلیک ٹاپنگ کاکام جاری رہے گا اس کے بعد کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں کام روک دیاجائے گا تاکہ کام کا معیار متاثر نہ ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات