( چترال میل رپورٹ )معاون حصوصی برائے اقلیتی امور وزیرذادہ سیچرچز آف پاکستان، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں اقلیتی برادری کے فلاح و بہبود پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیر زادہ نے کہا ہے کہ مذہبی اقلیتی برادری نے کوویڈ-19 کے دوران انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے یہاں تک کہ مذہبی اقلیتی برادری نے اپنے مذہبی عبادت گاہ جن میں چرچ، گوردوارے، مندر اور ٹیمپلز وغیرہ شامل ہیں کو کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند رکھا ہے اور مذہبی تہواروں میں بھی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتی برادری کے اس اقدام پر صوبائی حکومت اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان مذہبی اقلیتی برادری کے کرونا کے حوالے سے حکومت دوست اقدامات پر ان کو سراہتی ہے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مذہبی اقلیتی برادری کرونا بیماری کے مکمل خاتمے تک اس طرح ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے اپنے کمیونٹی کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔ وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں اقلیتی برادری نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا بیماری کے دوران اقلیتی برادری کے طبی اور دیگر فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے عملہ بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا مذہبی اقلیتی برادری کے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے بدولت ہی اقلیتی کمیونٹی کرونا بیماری سے زیادہ تر محفوظ رہے ہیں۔ معاون حصوصی نے کہا کہ کرونا بیماری کے دوران اقلیتی برادری کے مذہبی لیڈروں نے بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی اسی طرح کردار ادا کرتے رہینگے۔ وزیر زادہ نے کہا کہ وزیراعلی محمود خان اقلیتی کمیونٹی کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔اس موقع پر چرچز آف پاکستان، بشپ ہمفری سرفراز پیٹرز نے صوبے میں اقلیتی برادری کے لئے ہاؤسنگ سکیمز، اور روزگار سکیمز کے اجرا پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان اور معان حصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں بشپ سرفراز پیٹرز نے معاون حصوصی کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات