خالد ڈوگر ٹرسٹ اور الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیراہتمام تین دنوں سے جاری فری آئی کمیپ اختتام پذیرہوا -اس فری آئی کمیپ میں ماہرڈاکٹروں کی ذریعے ضلع چترال لوئر اور اپرکے 256مر یضوں کا تفصیل معاینہ کیا گیا .

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل)خالد ڈوگر ٹرسٹ اور الخدمت فاونڈیشن چترال کے زیراہتمام تین دنوں سے جاری فری آئی کمیپ اختتام پذیرہوا -اس فری آئی کمیپ میں ماہرڈاکٹروں کی ذریعے ضلع چترال لوئر اور اپرکے 256مر یضوں کا تفصیل معاینہ کیا گیا، ان تمام مریضوں کو مفت ادویات فراہم کے گئے جب کہ 36مریضیوں کا مفت اپریشن بھی کیا گیا-اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن کے ہیلتھ کوارڈینٹر اسدکامران نے فری آئی کیمپ کے انعقاد پر ڈوگرٹرسٹ پاکستان اور الخدمت فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا جب کہ جمایت اسلامی ضلع چترال کے لوئر امیر مولانا آخو نزادہ رحمت اللہ اور الخدمت لوئر چترال کے صدر نوید احمد بیگ نے بھی کا میاب آ ئی کیمپ کے انعقادد پر متظمین کا شکریہ ادا کیا –