چترال (نما یندہ چترال میل)درخت سے گر کر ایک نوجوان جان بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ بمبوریت کے مقام بتریک میں پیش آیا۔ جہاں مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والا بمبوریت بتریک کا رہائشی نوجوان محمد عدیل ولد تعلیم خان لال گذشتہ روز چلغوزہ جمع کرنے کیلئے جنگل گیا۔ اور شام کو واپس نہیں آیا۔ جس پران کے رشتے دار اورمقامی لوگ ان کی تلاش میں جنگل گئے۔ اور تلاش بیسیار کے بعد رات 12 بجے مردہ حالت میں وہ ایک درخت کے نیچے سے ملی۔ جو کہ چلغوزہ جمع کرتے ہوئے درخت سیگر کر جان بحق ہوا تھا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بائیس سالہ نوجوان عدیل انتہائی ملنسار، فرمان بردار اور والدین کا کماو بیٹا تھا۔جس نے چلغوزیکے حالیہ سیزن میں بڑے پیسیکمائی کرکے والدین کا ہاتھ بٹایا تھا۔ جبکہ گذشتہ روز وہ یہ کہہ کر جنگل گیا تھا۔ کہ اب کے بار جو چلغوزے جمع ہوں گے۔ ان کو بیچ کر میں اپنی ضرورت کی چیزیں خریدوں گا۔ لیکن قدرت کو شایدمنظور نہ تھا۔ اور وہ جنگل میں چلغوزے کے درخت سے گر کر جان بحق ہو گیا۔ مرحوم عدیل کے نماز جنازے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ جس کے بعد ان کو آبائی قبرستان بتریک میں سپرد خاک کیا گیا۔ دوسرا واقعہ بمبوریت کے مقام شیخاندہ میں پیش آیا۔ جہاں ایک اور نوجوان شاہداللہ ولد شمس اللہ درخت سے اخروٹ اتارتے ہوئیپاوں پھسل کر نیچے گرا اور زخمی ہوا۔ جسے بعد آزان ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں داخل کیا گیا ہے۔جن کا علاج جاری ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





