انسانی جان سب سے قیمتی ہے اس لئے کسی کو غیر معیاری اور ذائدالمیعاد اشیا فروخت کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔عرفان عزیز اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن اینڈ انڈسٹریز چترال

Print Friendly, PDF & Email

چترال (محکم الدین) اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن اینڈ انڈسٹریز چترال عرفان عزیز نے کہا ہے۔ کہ انسانی جان سب سے قیمتی ہے اس لئے کسی کو غیر معیاری اور ذائدالمیعاد اشیا فروخت کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ کیونکہ ایسی اشیائکے استعمال سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچنیکاخد شہ ہے۔ اور ایسے گھناونے کاروبار کرنے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی نرمی اور رو رعایت نہیں رکھی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں میڈیا سے بات کرتیہوئیکیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہمارا عزم ہے۔ کہ ہم چترال کے لوگوں کو معیاری اور صحت مند اشیائخوردو نوش اور اشیاء صرف مہیا کریں۔ اس لئیبازاروں کی مسلسل چیکنگ کی جاتی ہے۔ غیر معیاری خوراک کی اشیائاور دیگر ضرورت کی اشیائپر کڑی نظر رکھی جاتی ہے۔ اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی سامان کی ضبطگی کے ساتھ بھاری جرمانے کئے جاتیہیں۔ تاکہ وہ راہ راست پر آ کر آیندہ کیلئے عوام کے جانوں سے نہ کھیلیں۔ انہوں نے اپنے آفس میں ضبط شدہ بچوں کے بسکٹ، کیک، مصالحہ جات، چپس اور کاسمیٹکس کے سامان وغیرہ صحافیوں کو دیکھاتے ہوئے کہا۔ کہ ایکسپائری تاریخ گزرے چھ مہینے ہو گئے ہیں۔ لیکن دکاندار اب بھی یہ چیزیں فروخت کررہیہیں۔ ان لوگوں کے خلاف کاروائی نہ کریں۔ تو کیا کریں۔ جو بار بار ہدایات کے باوجود لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ہم کسی کے قانونی اور صاف کاروبارکیبالکل مخالف نہیں ہیں۔ بلکہ ہماری کوشش ہے۔ کہ گران فروشی، ناجائز منافع خوری، غیر معیاری اور ذائدالمیعاد جیسے نقائص سے پاک اچھے، صاف ستھرے کاروبارکرنے والوں کو فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال بازار کی موجودہ کابینہ ناقص اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ اور روز نئے نئے عہدہ داروں کی ایک قطار آفس کا چکر لگاکر کام میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ سابق صدر تجار یونین اداریکے ساتھ تعاون کرنے والے تھے۔ انہوں نیکہا۔ کہ ہم اخلاقی طور پر تجار یونین کے عہدہ داروں کی قدر ضرور کریں گے۔ لیکن کسی کی غلط بات اور سفارش بالکل نہیں مانیں گے۔