چترال(نما یندہ چترال میل) ریجنل پروگرام منیجر اے کے آر ایس پی چترال ظہور امان شاہ نے کہا ہے۔کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کیلئے باہمی اتفاق, شفافیت، جوابدہی اور رضاراکارنہ جذبہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔اور یہ انتہائی فخر کی بات ہے۔کہ لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اے وی ڈی پی میں یہ تما م خصوصیات بدرجہ اتم موجود ہیں۔ تاہم بہتر سے بہترین کی خواہش اور کوشش ہمیشہ جاری رکھنی چاہئیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے کے آر ایس پی میں بطور آر پی ایم اپنی ذمہ داری سنبھالنیکے بعد پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر اے وی ڈی پی آفس ایون کادورہ کرنے اور ایل ایس او منیجمنٹ سپورٹ ایگریمنٹ کرنیکے موقع پر خطاب کرتیہوئیکیا۔ اس موقع پر انسٹیٹیوشنل ڈویلپمنٹ منیجر فرید احمد، چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی، ای سی ایچ او پراجیکٹ کے ایم ڈی او اظہر اللہ، آئی ڈی آفیسر سید عارف حسین جان، بورڈ آف ڈائریکٹرز کیممبران اور سٹاف موجود تھے۔ کالاش خا تون بورڈ ممبران لالی گل اور سابق کالاش خاتون کونسلر ملت گل نے آر پی ایم اور آئی ڈی منیجر کو چترالی ٹوپی پہنائی اور خوش آمدید کہا۔ آر پی ایم نیکہا۔ کہ بعض ناگزیر حالات کی وجہ سے اے کے آر ایس پی کی سرگرمیاں کم ہوئی تھیں۔ اب بتدریج حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ اور مستقبل میں عوامی فلاح کے کئی منصوبوں پر ہم اے وی ڈی پی کے ہمراہ کام کریں گے۔ جن میں خصوصی طور پر یوتھ ڈویلپمنٹ اور خواتین کی ترقی کے حوالے سے منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا۔ کہ سوشل موبلائزیشن اور تنظیمات اے کے آر ایس پی کی بنیاد ہیں۔ اورتنظیمات کی فعالیت ہی مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر آئی ڈی منیجر فرید احمد نے اے وی ڈی پی کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداراتی قوانین اور ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا۔ کہ اے وی ڈی پی نے گذشتہ دوتین سالوں کے دوران انتہائی مشکل حالات میں فعال اداریکی حیثیت سے خود کو زندہ رکھا۔ اور یہ بورڈ ممبران کی اے وی ڈی پی کی ترقی میں دلچسپی کا آئینہ دار ہے۔ کہ وہ بورڈ سے فارغ ہونے کے باوجود ہمہ وقت اے وی ڈی پی کی ترقی کیلئیکوشان ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ ڈونر کا طریقہ کار مشکل ہو چکا ہے۔ اس لئے ایل ایس اوز کو مستقبل میں کام کرنے مطلوبہ ڈیمانڈ پورے کرنے ہوں گے۔جن میں رجسٹریشن، اڈٹ رپورٹ، باقاعدہ اے جی ایم، بورڈ کی باقاعدہ میٹنگ اور اس کی روداد، اپڈیٹ بینک اکاونٹ اور پراگریس رپورٹ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ غیر فعال تنظیمات کو جاگنا ہوگا۔ اوراے کے آر ایس پی کی کوشش ہے۔ کہ تنظیم سازی کے ساتھ مارکیٹ ڈویلپمنٹ پر کام کرے تاکہ نوجوانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرکے انہیں اپنے پاوں کھڑے ہونے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کویڈ 19 کے انسداد کیلئے یونین کونسل میں سو فیصد ویکسنیشن کو ممکن بنانے کیلئے اے کے آر ایس پی کی طرف سے تعاون کا یقین دلایا۔ منیجر اے وی ڈی پی جاوید احمد نے آفس اور تکمیل شدہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جبکہ چیرمین اے وی ڈی پی رحمت الہی نے اپنے خطاب میں ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) آفس کا دورہ کرنے پر آرپی ایم کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا۔ کہ اے کے آر ایس پی اور اے وی ڈی پی کا مشن ایک ہے۔ کہ کس طرح علاقے کی پسماندگی دور کی جائے۔ اور دونوں اداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کویڈ 19 کے دوران اے وی ڈی پی نے کالاش ویلیز میں نہ صرف آگہی دی۔ بلکہ ماسک، سنیٹائزر، صابن کی فراہمی کے ساتھ سماجی فاصلہ رکھنے اور اجتماعات وغیرہ سے دور اور محفوظ رہنے کے سلسلے میں حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی گھر گھر آواز لگائی۔ جس کے مفید نتائج بر آمد ہوئے۔ اور قومی اخبارات میں اس اقدام کو سراہتے ہوئے جگہ دی گئی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا۔ کہ اے کے آر ایس پی، مستقبل کے منصوبوں کو بھی اے وی ڈی پی کے ذریعے مکمل کریگی۔ اور سولو فلائٹ کے طریقے پر عمل نہیں کرے گا۔ کیونکہ ایسی صورت میں مسائل جنم لیں گے۔ جو دونوں اداروں کیلئے مشکلات پیدا کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات