چترال ( نما یندہ چترال میل ) لویر چترال میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین نے کہا ہے کہ کسی سرکاری ملازم کو یہ حق ہرگز نہیں پہنچتا کہ وہ قانون کی خود تشریح کرے اور دوسرے ملازمین کی قسمت کا فیصلہ اپنے ہاتھ میں لے کر حکومت پر ناجائز دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے اور نہ ہی ملازمیں کی کسی ایسوسی ایشن کو یہ اختیار حاصل ہے۔ ایک اخباری میں انہوں نے کہا ہے کہ لویر چترال میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین ضلعے کی تقسیم سے پہلے یہاں میرٹ کی بنیاد پر تعینات ہوئے اور یہاں قانونی تقاضے پوری کرتے ہوئے اور ضروری دستاویزات کے حصول کے بعد یہاں رہائش پذیر ہیں جنہیں کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔ انہوں نے گزشتہ دنوں چند سرکاری ملازمین اور ایسوسی ایشن کے خودساختہ رہنماؤں کو کچھ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو ساتھ ملاکر لویر چترال کے مختلف دفاتر میں تعینات سرکاری ملازمین کے خلاف جو زیر افشانی کی ہے، وہ قابل مذمت ہے جوکہ حالات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق قانون کی تشریح کا اختیار متعلقہ محکمے کے سیکرٹری کا کام ہوتا ہے نہ کہ کسی ایسوسی کے نمائندے کے پاس جوکہ اپنی مرضی کے مطابق حکومتی اصول وضوابط کی تشریح کررہے ہیں جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع کی بائی فرکیشن کے بعد ملازمین کی ری ایڈجسٹمنٹ دو دفعہ ہوچکی ہے اور یہ چپٹر کب کا بند ہوچکا ہے لیکن بعض خود ساختہ ایسوسی ایشن رہنما غیر ضروری باتیں روز روز اس میں شامل کرنے کی کوشش کرکے سرکاری دفاتر میں ایک انتشار اور افراتفری اور بعض و عداوت کا ماحول پیدا کررہے ہیں جس کا فوری طور پر تدارک ہوناچاہئے اور ان کا مطالبہ غیر قانونی ہونے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی اور غیر آئینی بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال سے تعلق رکھنے والے ملازمین قانونی چارہ جوئی کا بھی حق محفوظ رکھتے ہیں تاکہ وہ یہاں اطمینان اور سکون سے سرکاری فرائض انجام دیتے رہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات