چترال (نما یندہ چترال میل) گبور لوٹ کوہ کے باشندوں احمد ظاہر، محمد ایوب، ضیاء الرحمن، رحمت علی، سلطان ولی، مولانا عبدالحکیم، اشرف نساء، ظفرنساء، ناجیہ بی بی، خوش دلہ بی بی، نورجہاں اور دوسروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں گرم چشمہ کے حاجی فیاض کی ذیادتیوں سے نجات دلائی جائے جوکہ دمیڑ، شیشی کوہ، ارندو، ایون، اورغوچ اور دوسرے علاقوں سے کرائے کے غنڈے لاکر ان پر حملہ کراتا ہے جن سے ان کی زندگیوں کو سخت خطرہ لاحق ہے۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ میں ہر ایک شہری کی جان، مال اور آبرو کی حفاظت ہوتی ہے لیکن یہاں پر ایک فرد واحد کو کھلی چھٹی دی گئی ہے کہ وہ جعلی سندات کے ذریعے غریبوں کی زمین پر قابض ہونے کی کوشش کرے اور ناکام ہونے کی صورت میں ان کی زندگی اجیرن بنادی ہے کہ وہ ان کے ظلم ستم سے تنگ آکر خود وہاں سے ہجرت کرجائیں۔ انہوں نے کہاکہ حاجی فیاض کے پاس کرائے کے لوگ موجود ہیں جوکہ ان کے حق میں پریس کانفرنس کرتے ہیں جن میں گبور بخ کا حامد خان سرفہرست ہے جو شہزادہ آف شوغور کا مزارع بھی ہے اور وہ خود علاقے میں دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں جس کے ساتھ گبور کے 51گھرانوں کے عوام سوشل بائیکاٹ کیا ہے کیونکہ کسی کی زندگی ان سے محفوظ نہیں ہے۔ گبور کے عوام نے کہاکہ جب سابق ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے ہم غریبوں کی مدد کے لئے آگے آئے اور حاجی فیاض کے سامنے ڈھال بن گئے تو ان کو اپنے راستے سے ہٹانے کے لئے ان کے خلاف بے سروپا اور زہریلا پروپیگنڈا شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں حاجی فیاض کا برطانیہ کا شہریت رکھنے والا بیٹا اجرتی غنڈوں کے ذریعے ہم پر چڑہائی کی لیکن پرچہ بھی ہمارے خلاف کاٹا گیا جوکہ ظلم کی انتہاہے اور ایسے نازک موقع پر محمد حسین نے ہمارا ساتھ دیا تو ان کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حاجی فیاض کا بیٹازمین کی خریداری کی جن سندات کا ذکر کررہے ہیں، ان میں کسی گواہ کا دستخط بھی نہیں ہے اور یہ پشاورمیں نمکمنڈی میں بیٹھ کر بنائے گئے ہیں جوکہ سراسر جعلی ہیں جن کی بنیاد پر ہمیں بے گھر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کے دفتر میں مختلف آفات کے سبب فوت ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کئے گئے
- ہوملویر چترال میں حفاظتی ٹیکے کا عالمی ہفتے کا آغاز آگہی واک سے کردیا گیا
- ہومداد بیداد۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔عبد الغنی دول ما ما
- سیاستتحصیل کونسل چترال کے اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی اسیسمنٹ کی تاریخ میں کم ازکم دس دن کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے موجودہ طریقہ کار پر بھی عدم اطمینان کا اظہا رکیا گیا
- ہومترال شہر اور مضافات کے سینکڑوں تندورمالکان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال کی علاقائی مشکلات اورحالات کو پیش نظر رکھ کر روٹی کا پرانا نرخ بحال کردے
- Uncategorizedداد بیداد۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔چارویلو رحمت ولی خان مر حوم
- ہومحالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے حوالے سے چترال سے تعلق رکھنے والے ایم این اے غزالہ انجم وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہالیان چترال کی مشکلات سے آگاہ کیا۔
- ہومحالیہ بارش اور برفبار ی کے نتیجے میں عوامی مشکلات کے بارے میں پارٹی کی ہائی کمان سے رابطہ کرکے فوری طور پر ریلیف پیکج کی فراہمی کا مطالبہ ۔ عبدالولی خان عابد ایڈوکیٹ
- ہومصحافی کسی بھی علاقے میں عوام کے آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں ۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر لویر چترال افتخار شاہ
- ہوملویر چترال کے دروش ٹاؤن کے گاؤں شیشی آزوردام،حفیظ آباد، جزیر دوری میں کئی دنوں کی مسلسل بارش کی وجہ سے زمین سرک گئی جس کے نتیجے میں تین گھر وں سمیت ایک جامع مسجد مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے