چترال (نما یندہ چترال میل) شعبہ توسیع محکمہ زراعت لویر چترال کے ڈپٹی ڈائرکٹر ا ور سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد نے لوٹ کوہ کے پرابیک کے مقام پر کسان فیلڈ ڈے کے سلسلے میں مقامی کسانوں کے ساتھ طویل نشست کی اورمحکمہ زراعت اور کسانوں کے درمیان تعلق اور رابطہ کار کے بارے میں نکات واضح کرتے ہوئے کہ اس تعلق کے بہتر ہونے سے کسانوں کو جدید اور سائنسی خطوط پر زراعت کو ترقی دینے کا موقع مل جائے گا جس سے فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ ممکن ہوگا اور کاشت کاری سے متعلق ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل فارم سروسز سنٹر کسانوں کا متعلقہ فورم ہے جوکہ کسانوں اور محکمہ زراعت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اس کا انتظام وانصرام بھی کسانوں کے منتخب نمائندے کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایک تربیتی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں انہوں نے آلو، مٹر، گوبھی اور دوسرے سبزیوں سمیت گندم کی کاشت کا مناسب طریقہ اور ان سبزیوں اور آناج کی کاشت میں علاقے کے حوالے سے کسانوں کو پیش آنے والے ممکنہ مسائل اور ان کے حل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علاقے میں کسانوں کے نمائندے سلطان مراد، شفیع اللہ (چیرمین لوکل کونسل) اور دوسروں نے محکمہ زراعت کی اس انیشے ٹیو کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں زراعت کی ترقی کے لئے نہایت مفید قرار دیا اور کہاکہ محکمے کا اس علاقے کی کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ایک انقلابی قدم ہے جس کے دور رس نتائج آناج اور سبزیوں کی پیدوار پر ہوگا جس کے نتیجے میں کسان خوشحال ہوگا۔ اس موقع پر محکمے کی طرف سے کسانوں میں معیاری بیج بھی تقسیم کی گئی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات