پشاور (نما یندہ چترال میل)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری محکموں اوراداروں میں داخلی آڈٹ کے نظام کومؤثر بنانے،ادارہ جاتی فعالیت میں بہتری لانے اورمالی معاملات میں ممکنہ غلطیوں کے بروقت ازالے کے لئے داخلی کنٹرول کومضبوط بنانے کی غرض سے پہلی اورایک جامع انٹرنل آڈٹ پالیسی کاآغاز کیاہے۔ اس پالیسی کا مقصد داخلی کنٹرول کومضبوط کرنے کے لئے طریقہ کار اپنانا ہے جوصوبے کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہواہے۔ مذکورہ پالیسی صوبائی محکمہ خزانہ نے بنائی ہے جس کی باضابطہ افتتاحی تقریب منگل کے روز پشاورمیں محکمہ خزانہ کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ تھے جبکہ محکمہ ہائے خزانہ اور بلدیات کے سیکرٹریز شکیل قادر خان اورسید جمال الدین کے علاوہ دیگر اعلیٰ سرکاری حکام،معاون اداروں کے نمائندو ں،سول سوسائٹی، میڈیا اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے حضرات بھی اس موقع پرموجود تھے۔ منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ انٹرنل آڈٹ پالیسی کو متعارف کرنے کامقصد سرکاری وسائل کا بروقت مؤثراورمنصفانہ استعمال یقینی بناناہے اور اس پالیسی کو اپنانے اوراس پرعمل درآمد کرنے سے اداروں میں ممکنہ غلطیوں اورکوتاہیوں کی بروقت اصلاح ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی آڈٹ خوداحتسابی کے سلسلے میں ایک مفید قدم ہے جس کے ذریعے مالی نظام میں بہتری آئے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ داخلی آڈٹ کے بارے میں تمام اداروں اورمحکموں میں آگہی کی ضرورت ہے لہٰذا اسکی آفادیت سے تمام اداروں کو روشناس کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ انٹرنل آڈٹ پالیسی میں داخلی آڈٹ کے نظام کے مقاصد،کام کی نوعیت،آڈٹ سیلزکی تنظیم اوراختیار وفرائض کاتعین کیاگیا ہے اورفی الحال یہ آڈٹ سیلز 13 محکموں اورپشاور کی ضلعی حکومت میں قائم کئے گئے ہیں جنہیں تمام محکموں اوراضلاع تک پھیلا یا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان آڈٹ سیلز کا مرکز محکمہ خزانہ میں ہے جو محض دیگر محکمہ جاتی سیلز کو امداد اوررہنمائی فراہم کرتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کومرتب کرنے میں محکمہ خزانہ نے اہم کردار اد اکیا ہے جبکہ داخلی آڈٹ پالیسی پر مؤثر عمل درآمد سے غلطیوں اوربے ضابطگیوں کا بروقت خاتمہ ہوسکے گا اورمالی امور قواعد کے عین مطابق نمٹائے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر داخلی آڈٹ پالیسی کو کامیاب بنانے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کردینی چاہیے کیونکہ اسلام بھی ہمیں خود احتسابی کادرس دیتاہے۔ تقریب سے سیکرٹری خزانہ خیبرپختونخوا شکیل قادر خان نے بھی خطاب کیا اوراس پالیسی کے بنیادی خدوخال پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ داخلی آڈٹ کے ذریعے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز کو غلطیوں کی نشاندہی میں آسانی ہوگی اورمستقبل میں اس نظام کو پوری سرکاری مشینری میں اپنا یا جائے گا۔ تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس نے مذکورہ پالیسی پرتفصیلی پریزنٹیشن دی جبکہ سٹریٹیجک ایڈوائز ررشید نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال