چترال (نما یندہ چترال میل)خیبر پختونخوا کے ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو قانوی تقاضے پورے کرنے کے بعد بہت جلد مستقل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سمری منظوری کیلئے بھیج دی گئی ہے جوکہ دو ہفتے بعد ہونے والی کیبنٹ میٹنگ میں پیش کی جائیگی اور وہاں سے منظوری کے بعد خیبر پختونخوااسمبلی میں پیش کی جائے گی اور وہاں سے منظوری کے بعد ان اساتذہ کو مستقل کیاجائے گاوہ اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی اساتذہ کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے اس موقع پر ابتدائی و ثانوی تعلیم کے سیکرٹری محمد فخر عالم بھی موجود تھے۔وفد میں آل ٹیچرز کو آرڈینیشن کونسل کے صوبائی صدر وہاب منصوری،این ٹی ایس اساتذہ کے صوبائی صدر ایاز علی خان،صوبائی جنرل سیکرٹری جوہر زمان،آل ٹیچرز کو آرڈینیشن کونسل کے ممبر بخت افسر خان و دیگر شامل تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی شدہ 40ہزار اساتذہ کیساتھ ساتھ آئی ٹی ٹیچرزکو بھی مستقلی کے عمل میں لایا جائے گا اور یہ تمام اساتذہ مستقل ہونے کے بعد سول سرونٹ تصور ہوں گے۔عاطف خان نے اساتذہ پر زور دیا کہ موجودہ صوبائی حکومت طلباء اور اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے تاہم اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضوں کو پوراکرنا ضروری ہے اس لئے اساتذہ کرام بے جااہڑتالوں سے گریزکریں اور اپنی تمام تر توجہ اپنے طلباء پردیں تاکہ قوم کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ جائے۔اس موقع پر این ٹی ایس اساتذہ کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کی میرٹ کی پالیسی اور تعلیم کے میدان میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہااور این ٹی ایس اساتذہ کی مستقلی کیلئے وزیر تعلیم کی کاوشوں پر ان کاشکریہ اداکیا۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی
- ہومڈی پی او لوئر چترال کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد،،یہ کھلی کچہری بروزِ بدھ، شام 4:00 بجے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ، لوئر چترال میں منعقد ہوگی
- ہومڈی پی او چترال اپر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب
- ہومچترال کے خوبصورت سیاحتی مقام گرم چشمہ کے نوجوان آرٹسٹ شیر احمد المعروف شیرو کی یاد میں علاقے کے ممتاز درسگاہ پامیر پبلک سکول اینڈ کالج میں ایک روزہ آرٹ ایگزبیشن کا انعقاد ک










