اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیب کی تحقیقاتی ٹیموں نے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے 2 دفاتر پر چھاپہ مار کر ادارے کے سی ای او ڈاکٹر شیر زادہ سمیت دیگر ملازمین کو حراست میں لے لیا،جبکہ ان کا مین سرور بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
نجی چینل ”ایکسپریس نیوز“ کے مطابق بدعنوانیوں اور پرچے لیک ہونے کی شکایت پر چئیرمین نیب نے نوٹس لیا تھا اور نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ آج نیب کی تحقیقاتی ٹیمیں اسلام آباد میں این ٹی ایس کے دو دفاتر میں پہنچ گئیں اور این ٹی ایس کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قبضے میں لیا۔ نیب نے این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شیر زادہ اور ایڈمن انچارج سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔
نیب حکام نے این ٹی ایس کے عملے سے پوچھ گچھ بھی کی۔ نیب کی ٹیموں کے ہمراہ ایف بی آر کا عملہ بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے این ٹی ایس کی جانب اعلیٰ سرکاری یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے پرچے آو¿ٹ ہورہے تھے۔ جس کی وجہ سے ان امتحانات کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئیتھی اور چیئرمین نیب نے اس کا نوٹس لیا تھا۔
دوسری طرف کراچی میں میڈیکل یونورسٹیوں میں داخلے کیلیے این ٹی ایس ٹیسٹ کیخلاف درخواست دائر کی ہوئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ 22اکتوبر کو ہونیوالے ا نٹری ٹیسٹ کو کالعدم قراردیا جائے،این ٹی ایس کوداخلے کیلیے حتمی فہرست تیارکرنے سے ر وکا جائے۔درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلے کیلیے ازسرنوانٹری ٹیسٹ کاحکم دیاجائے،جس پر عدالت نے د رخواست پر 3 نومبر تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے بھی صوبائی حکومت کومعاملے کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





