صفائی کا خیال نہ رکھنے اوردکانوں کے اندر اور قرب وجوار میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر پھیلانے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی/اے سی عبدالاکرم

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے پیر کے روز سبزی منڈی میں چھاونی روڈ پر واقع دکانوں، ریسٹورانوں اور ورکشاپوں میں صفائی کا معائنہ کیا اور خراب صفائی کے پاداش میں 22دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کردیا جبکہ موٹر ورکشاپوں کے ایک مارکیٹ کو ناقص صفائی کی بنا پر سیل کرتے ہوئے ورکشاپ مالکان کو وارننگ دی کہ جب تک صفائی کاکام معیار کے مطابق اور تسلی بخش نہیں ہوتی،مارکیٹ سیل رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کا خیال نہ رکھنے اوردکانوں کے اندر اور قرب وجوار میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر پھیلانے والوں سے کوئی نرمی نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں غلاظتو ں کا ڈھیر جمع کرنا کئی مہلک بیماریوں کے وبا کوکھلے عام دعوت دینا ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اس کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے معائنہ اور گشت کامربوط سلسلہ قائم کیا جارہا ہے۔