پشاور (نما یندہ چترال میل) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو جاری کئے گئے ضابطہ کارکے تحت کھلی کچہریوں میں اپنی آمد بروقت ممکن بنانے اور نہایت سادگی اور شائستگی سے عوامی مسائل کی جانب توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔تمام ڈپٹی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کھلی کچہریوں کا انعقادموثر انداز اور روایتی طریقوں سے ہٹ کر کریں جبکہ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد میں سٹیج،میزیں اور صدارتی کرسیاں لگانے سے اجتناب کیا جائے اور عوام کی جانب سے مسائل کی نشاندہی پر شائستگی سے ان کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کھلی کچہریوں میں بروقت آمد سے لوگوں کو انتظار کی زحمت سے بچائیں۔
پشاور (نما یندہ چترال میل) تین برسوں کی مدت کی تکمیل کے نتیجے میں مجاز حکام نے فوری طور پر خیبر پختونخوا کمیشن آن سٹیٹس آف وومن ایکٹ2016کے سیکشن۔8(e)کے تحت خیبر پختونخوا کے گیارہ ا ضلاع میں سٹیٹس آف وومن سے متعلق ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جن اضلاع میں ضلعی کمیٹیوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں بنوں،چارسدہ،چترال،ڈی آئی خان،ہری پور،کوہاٹ، مانسہرہ، مردان، پشاور، صوابی اور سوات شامل ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ زکواۃ و عشر،سماجی بہبود،خصوصی تعلیم اور ترقی نسواں حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔