چترال(نمائندہ چترال میل) تجاریونین چترال کے نومنتخب صدر بشیر احمد خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی کامیابی میں وہ تمام تاجربرادری شامل ہیں جن کا تعلق تمام سیاسی جماعتوں سے ہے اور وہ بھی ہیں جوکہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی سیاسی بنیاد پر الیکشن تھے بلکہ اس الیکشن میں تاجر برادری نے اپنی نمائندگی کے لئے غیر سیاسی بنیاد وں پر عہدیدار کا چناؤ کیا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے متحدہ پینل پر اعتماد کرکے اسے ووٹ دینے پر تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ضرور ہوسکتی ہے لیکن وہ ووٹ غیر سیاسی بنیادوں پر لے چکے ہیں اور ان کی حمایت کرنے والوں میں پی پی پی سے لے کر جے یوآئی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) اور اے این پی سے تعلق رکھنے والے اور سیاسی طور پر نیوٹرل دوست شامل تھے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چار ہزار کے لگ بھگ تاجربرداری کا منتخب نمائندہ کی حیثیت سے سب کا خادم ہے جنہوں نے ان کے پینل کے حق میں ووٹ دی ہو یا نہ دی ہو۔ درین اثناء بشیر احمد خان نے دوسرے روز دکان دکان جاکر تاجربراردی کا شکریہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھاجس میں ان کے ساتھ سینئر نائب صدر اظہر اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالحق اور دوسرے بھی موجود تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات