پشاور(نما یندہ چترال میل) الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخواکے تحت یتیم بچوں کی کفالت کے لئے صوبے کیدور افتادہ اور پسماندہ ضلع چترال میں تعمیر ہونے والیجدید سہولیات سے آراستہ آغوش الخدمت ھوم چترال کا آغاز کردیا گیا جس میں ابتدائی طور پر 100یتیم بچوں کی کفالت کا معیاری انتظام کیاگیاھے۔آغوش الخدمت ہوم چترال کی افتتاحی تقریب آغوش کمپلیکس نزد پولو گراونڈ چترال سٹی میں الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالدوقاص کی صدارت میں منعقد ہوئی اس موقع پرالخدمت پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور اورجماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری امیرالعظیم مہمان خصوصی تھے تقریب میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع،الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اعجاز اللہ خان،رکن قومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی،سابق ڈسٹرکٹ ناظم چترال و چیرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش الخدمت ہوم چترال حاجی معفرت شاہ،چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر علی محمد ظفر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ،صوبائی نائب صدر فضل محمود،امیر ضلع اخونزادہ رحمت اللہ اور الخدمت کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ سمیت معززین شہر سماجی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الخدمت کے صوبائی صدر خالدوقاص نے کہا کہ چترال سٹی میں موجود الخدمت یوتھ ہاسٹل کی عمارت میں آغوش ہوم کا قیام عمل میں لایاگیا ھے جہاں پر ابتدائی طور پر 100یتیم بچوں کی کفالت کا بہترین انتظام کیا گیا ھے اس وقت صوبہ بھر میں الخدمت کے تحت پشاور، مانسہرہ،دیر لوئر،کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آغوش ہومز موجود ہیں اور الخدمت کے تحت صوبہ بھر میں چار ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت جاری ھے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پہلے مرحلے میں 100یتیم بچوں کی کفالت کے لئے آغوش الخدمت ہوم چترال سٹی کاافتتاح کیا جا رہا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں بچیوں کے لئے بھی آغوش ھوم قائم کیا جائے گی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبدالشکور نے کہا کہ پاکستان میں یتیم بچوں کی تعداد 42لاکھ سے تجاوز کر گئی ھے الخدمت فاونڈیشن نے اس تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں یتیم بچوں کی کفالت کے لئے الخدمت آرفن کیئر پروگرام شروع کیا ھے جس کے تحت ملک بھر میں معیاری آغوش ہومز کے قیام کے ساتھ ساتھ گھروں پر اپنی ماوں کے ساتھ رہنیوالے یتیم بچوں کی فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت کفالت کی جارہی ہیں اس وقت ملک بھر میں الخدمت فاونڈیشن 15ہزار سے زائد یتیم بچوں کی پرورش کر رہاھے۔تقریب سے خطاب کرتے ھوئے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہاکہ وطن عزیز پاکستان میں الخدمت فاونڈیشن کی بے لوث خدمات تسلسل کے ساتھ جاری ھے زلزلہ،سیلاب اور دیگر قدرتی سانحات کے موقعوں پر الخدمت کی بیلوث خدمات کی ایک دنیا معترف ھیں اور حالیہ عالمی وباء کورونا کے دوران الخدمت فاونڈیشن نے خدمت انسانیت کی جو لازوال تاریخ رقم کی ھے وہ بجا طور پر پوری قوم کے لئے باعث فخر ھے انہوں نے کہا کہ فلاحی معاشرے کے قیام کے لئے فلاحی تنظیموں کی خدمات ایک حد تک معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت ممکن ھے لیکن سب سے دیرپاء خدمت کاعمل اس صورت میں ممکن ھے کہ ھم ایک ویلفئر سٹیٹ کے قیام کے لئے جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ یتیموں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابوپانے کے لئے خطے میں جاری جنگوں اور شورش پر قابو پانا ہوگا۔ہر سال پاکستان میں ریلوے کے پھاٹک پر عفلت کی وجہ سے سنگین حادثات میں بچے یتیم ہوتے ہیں جس کے روک تھام کے لئے اداروں اور حکومتوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے اہل خیر اور صاحب ثروت افراد سے اپیل کی ہے کہ دکھی انسانیت کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کے جاری مشن میں الخدمت فاونڈیشن کی پشتیبانی کریں تاکہ مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں دکھی انسانیت کو ہر ممکن ریلیف فراہم کی جاسکے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات