آسٹریلیا (نیوز رپورٹ)کندوجال گرم چشمہ، لٹکوہ سے تعلق رکھنے والے محمد افضل خان ولد محمد خان نے University of Tasmania آسٹریلیا سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے یہ ڈگری ممتاز پروفیسر Andrew Fluck، Dr. Jennifer Masters, Dr.Scott J. Pedersen اور Dr. Elspeth Stephenson کی زیرنگرانی مکمل کرلی ہے۔ ان کی اسپیشلائزیشن کا موضوع Early Childhood Education تھا۔ ڈاکٹر ایم اے خان2013 ء میں Monash University آسٹریلیا سے ماسٹرآف ایجوکیشن کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں۔ڈاکٹر خان آغاخان ایجوکیشن سروس پاکستان، اقوام متحدہ کے یو این ڈی پی پروگرام اور اسماعیلی طریقہ بورڈ میں بھی خدمات انجام دینے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ڈاکٹر ایم اے خان کے تحقیقی مقالات بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ کئی جریدوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین بچے کے لئے بنیادی درس گاہ اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم ڈاکٹر ایم اے خان کی کامیابی پر ان کی پوری فیملی خاص طور پر والدین کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور یہ امید رکھتے ہیں کہ ڈاکٹر ایم اے خانچترال میں تعلیم کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات