چترال(نذیر حسین شاہ) صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری وسابق صوبائی وزیرپاکستان پیپلزپارٹی سلیم خان نے گرم چشمہ میں پارٹی کے سینئررہنمااورورکروں کی ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگرحکومت ایک مہینے کے اندرگرم چشمہ روڈ پرباقاعدہ طورپر کام شروع نہیں کیاتوعوام سڑکوں پرآئیں گے جن کی تمام ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی۔منتخب نمائدے چترال کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکاہیں۔ساڑھے تین سال گزرنے کے باوجوداُن کی طرف سے کوئی کارکردگی نظرنہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے دعوادارحکومت چترال گرم چشمہ،چترال بمبوریت،چترال بونی شندورروڑاوردیگرکئی میگاپراجیکٹس کواے ڈی پی سے نکالکرچترالی عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاہے۔موجودہ حکومت اپنی نااہلی پرپردہ ڈالنے کے لئے احتساب کاشورکررہی ہیں پی پی پی کسی بھی دورمیں احتساب سے نہیں گھبرائی ہے تحریک انصاف دراصل تحریک انتقام بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں چترال میں ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے اپنے دوراقتدارمیں تقربیا8ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پرکام کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے لوکل قیادت وادی لٹکوہ آکرہوائی اعلانات کرکے عوام کوبے قوف بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اُن کی 8سالاصوبائی اورتین سالامرکزی حکومت کے تمام وعدے اوراعلانات سے عوام واقف ہوچکاہے۔انہوں نے کہاکہ چترال قدرتی حسن سے مالامال ہیں جہاں پر قدرتی وسائل کی کوئی کمی نہیں مگر روڈکی بدحالی کی وجہ سے یہاں پر نہ صرف سیاحت اور معیشت بلکہ دیگر تمام شعبوں کوبھی سخت نقصان پہنچ رہاہے۔ضلع چترال کے ملحقہ علاقے انتہائی خوبصورت ہیں مگر حکومت ان علاقوں کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھ رہی ہے۔سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک کے غریب عوام کی خدمت،جمہوریت کے استحکام اورآمریت کے خلاف بھرپورجدوجہدکواپنامقصدبنایاہے۔اس موقع پرسابق سینئرنائب صدرپی پی پی لوئرچترال شریف حسین،ضلعی صدرپی پی پی علماء ونگ ممتازعالم دین قاری نظام الدین،سابق ممبرتحصیل کونسل لٹکوہ خوش محمد،میردولہ جان ایڈوکیٹ،محمدنادرشاہ،میراحمدشاہ،ضمیرخان،رحمان ایونی اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگرایک ماہ کے اندراندرچترال گرم چشمہ روڈپر تعمیراتی کا م کا آغاز نہیں ہوا تو عوام دھرنا دینے پر مجبورہوجائیں گے۔ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے مگر ان کی مرمت تک نہیں ہورہی ہے۔۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیئے غریب عوام پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی دکانیں خالی اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں غریب عوام کا پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔روز بروز بڑھتی ہوئی اس کمرتوڑ مہنگائی نے ہر گھر کو متاثر کیا ہے۔ پاکستان کے لاکھوں عوام غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔مقریریں نے کہاکہ پی پی پی کامنشوراورپروگرام صرف اورصرف غریب عوام کے لئے ہے۔کیونکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے جس کے قائدین نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے جدجہدکی اوراپنی جانوں کانذرانہ دیاہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات