داد بیداد ۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی۔۔۔۔افغا نستان کا اونٹ
افغا نستان کا اونٹ
پوری دنیا کے ہزاروں ریڈیو اور ٹیلی وژن چینل، لا کھوں اخبارات اور کروڑوں سو شل میڈیا اکا ونٹس پر یہ سوال زیر گر دش ہے کہ افغا نستا ن کا اونٹ اب کس کروٹ بیٹھے گا؟ 15اگست سے اب تک صورت حا ل غیر یقینی اور غیر واضح ہے اما رت اسلا می افغا نستا ن کے پر چم پورے ملک پر چھا یے ہوئے ہیں اما رت اسلا می کے رہبروں نے قصر صدارت کا کنٹرول سنبھا ل لیا ہے تا ہم یہ بات اب تک افوا ہوں کی زد میں ہے کہ مستقبل کا افغا نستا ن کیسا ہو گا؟ اور حکمران کو ن ہو گا؟ اس ابہام کی دو بڑی و جو ہا ت ہیں پہلی وجہ یہ ہے کہ افغا نستا ن کے پا س سمندر نہیں بند ر گا ہ نہیں اس کی آمدن کا مستقل ذریعہ نہیں اپنے محل وقوع کی وجہ سے بیرونی دنیا پر انحصار کر تا آیا ہے اور اور بیرو نی دنیا اس کی محتا جی کا نا جا ئز فائدہ اُٹھا تی آئی ہے اس وجہ سے بیرو نی دنیا افغا نستا ن میں افغا نوں کی مر ضی سے زیا دہ اپنی مر ضی اور خو اہش کی حکومت دیکھنا چا ہتی ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ افغا نستا ن کے اندر قبیلوں، قو موں کی تقسیم ان کے اتفاق اور اتحا دکی راہ میں رکا وٹ ہے یہاں سو ئٹزر لینڈ والا ما حول گذشتہ ڈھا ئی سو سا لوں کی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا جہاں مختلف نسلوں، مختلف قوموں اور قبیلوں کے لو گ ایک دوسرے کو برداشت کر کے مل جل کر زندگی گذار نے کا طریقہ اپنا ئیں تین زبا نوں کو قومی زبان بنائیں جر من اور سو ئس مل کر ایک قوم ہو نے کا تا ثر دے سکیں افغا نستا ن میں تا جک اور افغا ن کبھی ایک نہیں ہو ئے ازبک اور افغا ن کبھی یکجا نہیں ہوئے ان میں کینہ، بعض، عداوت اور دشمنی جس طرح 1757ء میں گہری تھی 2021میں بھی اُسی طرح گہری ہے 1978ء کے انقلا ب ثور کے بعد قومی وحدت کی راہ میں ترقی پسند اور قدامت پسند کی نئی دیوار بھی حا ئل ہو گئی ہے چنا نچہ ایک اور خلیج آکر بیچ میں حا ئل ہو ئی اس خلیج کو پا ٹنے کی کوئی صورت نظر نہیں آتی اس پس منظر میں مو جو دہ صورت حال کو دیکھیں تو ایسا نظر آتا ہے کہ مسئلے کی کنجی اگر کسی فریق کے پاس ہے تو وہ امارت اسلا می کی قیا دت ہے کسی اور کے پا س مسئلے کی کنجی نہیں اورنہ یہ کنجی کسی اور کے ہاتھ آسکتی ہے 15اگست کو یہ بات عجیب لگتی تھی کہ بیرونی مما لک سے اما رت اسلا می کی قیا دت کو مشورے کیوں دیئے جا رہے ہیں؟ امریکہ، بر طا نیہ اور جر منی کی طرف سے کیوں کہا جا رہا ہے کہ ہزارہ، تا جک، ازبک اور ترقی پسند گروپوں کو ساتھ ملا کر قو می اتفاق رائے سے مشتر کہ حکومت بنا ؤ، مخلوط کا بینہ بنا ؤ ہفتہ، عشرہ گذر نے کے بعد عا لمی خبروں کے ساتھ دلچسپی رکھنے والے سب لو گ اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ امارت اسلا می کو حکومت چلا نے کے لئے بیرونی امداد کی ضرورت ہے اور بیرونی امداد حا صل کر نے کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت سے انکا ر ممکن نہیں بظاہر کہا جا رہا ہے کہ انسا نی حقوق کی ضما نت دی جا ئے عورتوں کو کام پر جا نے کی اجا زت ہو نی چا ہئیے لڑ کیوں کو سکولوں، کا لجوں اور یو نیور سٹیوں میں جا نے کی اجا زت ہو نی چا ہئیے لیکن ہا تھی کے دانت کھا نے کے اور دکھا نے کے اور ہو تے ہیں مغر بی طا قتوں کو اصل خطرہ یہ ہے کہ 1996کی طرح پوست کی کا شت پر پا بند ی نہ لگے، مو ل جیسی مغر بی کمپنیوں کے کاروبار کو محدود نہ کیا جا ئے، ہیرو ئین کی پیداوار اور اس کی تجا رت پر پا بندی نہ لگا ئی جا ئے پرو پیگینڈ ے کے ذریعے باور کرا یا جا رہا ہے کہ مغربی مما لک پوست کی فصل اور ہیرو ئین کی تجا رت کے خلا ف صف اراء ہیں حقیقت اس کے بر عکس ہے 2001ء میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا بہا نہ تراشا گیا دراصل پوست کی فصل اور ہیرو ئین کی تجا رت کے ساتھ مول جیسی کمپنیوں کو افغا نستا ن کی چرا ہ گاہ میں کھلا چھوڑ کر دولت بٹور نا مقصد تھا 20سالوں میں اگر مغربی مما لک نے افغا نستا ن میں ایک ٹریلین ڈالر خر چ کیا تو اس کے بد لے میں 3ٹریلین ڈالر کما کر لے گئے مگر یہ بات کوئی نہیں کرے گا ”قلم درکف دشمن است“یہی وجہ سے کہ افغا ن سے ان کا اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھتا
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



