چترال (نمائندہ چترال میل) مستوج خاص ضلع اپر چترال کے سماجی شخصیت الحاج شیر عزیز نے پاکستان پوسٹ کی مستوج برانچ میں 300سے ذیادہ سیونگ اکاونٹ کے مالکان کو اپنی ڈپازٹ کی واپسی کے لئے ڈیڑھ سو کلومیٹر دور چترال کا بار بار سفر کر کے نیشنل سیونگ سنٹر میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کرنے پر وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے غریب اکاونٹ ہولڈروں کے ساتھ یہ سنگین مذاق بند کیا جائے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مستوج پوسٹ آفس میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے بچت اکاونٹ میں پڑے ہوئے ہیں جن کے اکاونٹ ہولڈر وں نے پاکستان پوسٹ کو بزنس دیتے رہے لیکن حکومت کی غلط اور تباہ کن پالیسی کی وجہ سے انہیں اب اپنے کئے کی سز ا دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ پوری ملک میں پاکستان پوسٹ نے بچت اسکیموں کو ختم کرکے انہیں نیشنل سیونگ سنٹروں میں منتقل کردی ہے لیکن اپر چترال کے یارخون سے لے کر مستوج خاص اور لاسپور تک کے عوام پر یہ ظلم کے مترادف ہے کیونکہ انہیں قریب ترین نیشنل سیونگ سنٹر برانچ چترال آنے جانے میں کم ازکم دو دن اور دس ہزار روپے خر چ ہوں گے جوکہ مہنگائی وگرانی کے اس دورمیں ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کار سرکارمیں کاہلی، سستی اور کم چوری کی روایت کے پیش نظر ہر اکاونٹ ہولڈر کو چار سے چھ مرتبہ چترال شہر کا سفر کرکے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی کا ایک حصہ ضائع کرنا پڑے گا۔ حاجی شیر عزیز نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کو حل کرنے کے لئے خود مداخلت کرتے ہوئے وزارت مواصلات کو احکامات جاری کرے کہ مستوج خاص برانچ میں اکاونٹ ہولڈروں کو ان کے ڈپازٹ نقد شکل میں ادا کرکے حسابات بے باق کیا جائے بصورت دیگر سینکڑوں غریب اور ضعیف العمر اکاونٹ ہولڈر اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو لے کر ڈاک خانے کے سامنے تادم مرگ دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات