چترال (نما یندہ چترال میل) جمعرات کے روز اپر چترال کے کوشٹ گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون نے مبینہ طور پردریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ذہنی مرض تھی اور کراچی کے ایک ہسپتال میں اس مرض کا علاج بھی کیا تھا۔ پولیس تھانہ موڑکھو کے اہلکار کے مطابق 45سالہ نصرت بی بی نے جمعرات کی صبح کوشٹ بیسک ہیلتھ یونٹ میں چیک اپ کے لئے گھر سے نکلی تھی لیکن دوپہر کو گھر واپس نہ پہنچنے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی اور ہسپتال میں رجسٹر چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہاں نہیں آئی تھی جس پر مختلف جگہوں پر انہیں تلاش کرنے کے دوران کے دونوں چپل دریا کے کنارے مل گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دریا سمیت ان کی تلاش اور بھی جگہوں میں جاری ہے لیکن ان کے بارے میں یہ قیاس کیا جارہاہے کہ وہ دریا میں ہی چھلانگ لگائی ہوگی۔ پولیس اہلکار نے مزیدبتایاکہ کراچی میں ان کے ایک ہسپتال میں علاج کے کاغذات بھی حاصل کرلئے گئے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





