چترال ( نمائندہ چترال میل )جنرل الیکشن کے پر امن اور شفاف انعقاد کے حوالے سے پولیس لائن لوئر چترال میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
آگاہی سیشن میں سرکل چترال کے پولینگ اسٹیشن سیکورٹی انچارجان نے شرکت کی۔
اس موقع پر ایس۔ڈی۔پی۔او سٹی سجاد حسین اور دیگر ماسٹر ٹرنینرز پی ایس ائیز نے جنرل الیکشن کی تیاریوں، سیکیورٹی انتظامات، آزادانہ انتخابات کے انعقاد اور سنٹرل پولیس آفس (CPO) پشاور سے جاری کردہ الیکشن سے متعلق ہدایات کے حوالے سے جملہ پولیس آفسران و پولینگ اسٹیشن انچارجان کو اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینے سے متعلق اگاہی دی اور انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔
سرکل چترال کے تمام تھانہ جات کے انچارج پولینگ اسٹیشن اور دوسرے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے نامزد الیکشن ڈیوٹیز سرانجام دینے والوں کو بھی اس حوالے سے خصوصی ٹریننگ دی گئی۔