چترال(نما یندہ چترال میل)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی چترال جناب شفاعت الرحمان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2021 سمسٹر کے داخلوں کاآغاز 15 جولائی 2021 سے ہو گیا ہے۔ یہ داخلوں کا پہلا مرحلہ ہے جس میں میٹرک /ایف اے/میٹرک درسِ نظامی /ایف اے درس نظامی/شارٹ کورسز اور بی ا۔ ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی فیس ٹو فیس پروگرامز میں داخلے دیئے جا رہے ہیں۔ جب کے ملک میں شرح خواندگی کو بڑھانے کے لئے اور ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کی تعلیمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک میں داخلہ لینے کے لئے مڈل پاس ہونے کی شرط ختم کردی ہے لہٰذااب کوئی بھی پاکستانی شہری جس کی عمرتیرہ سال سے ذیادہ ہو یونیورسٹی کے میٹرک جنرل اور میٹرک درس نظامی میں داخلہ لے کر اپنے تعلیمی سفرکا آغاز کر سکتا ہے اور اپنی تعلیمی اہلیت کو بڑھا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔داخلوں کا یہ مرحلہ 6ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ دوسرے مرحلے کا آغاز ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہو گا جس میں بی۔ایڈ/ایم ایڈ اور بی۔ایس چار سالہ(او۔ڈی۔ایل) پروگرام کے داخلے کیلئے جائیں گے، جاری طلباء و طالبات 16اگست کے بعد اپنے جاری فارم یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے ڈاوٗں لوڈ کرنے کے بعد اپنی فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ نئے طلباء آن لائن داخلہ کریں یا ریجنل آفس یا کسی بھی قریبی سیل پوئنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرنے کے بعد اپنا داخلہ کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





