(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا بورڈ برائے فنی تعلیم پشاور کے ما تحت ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر (ڈی اے ای) کے سالانہ امتحانات 2017، 3مئی 2017سے شروع ہو رہے ہیں۔اس امتحان میں تقریباً 75000طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔اس امتحان کیلئے صوبہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل 164امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ہر ضلع میں تجربہ کار پروفیسرز پر مشتمل ایک موبائل انسپکشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو کہ اپنے اپنے اضلاع میں امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کریں گی اس کے ساتھ ساتھ چئیر مین ٹیکنیکل بورڈ، کنٹرولر امتحانات، سیکرٹری اور اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات بھی امتحانی مراکز کے اچانک معائنے کریں گے تاکہ نقل کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔عوام الناس اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نقل کی روک تھام میں بورڈ انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





