چترال (نما یندہ چترال میل) سیرت کمیٹی چترال کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس شاہی مسجد چترال کے احاطے میں منعقد ہوئی جس سے تنظیم اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی، ایم پی اے معاویہ اعظم، مولانا تاج حیدری، مولانا عطا محمددیشانی، تاج محمد حنفی اور مقامی رہنما حافظ خوش ولی خان، مولانا جاوید الرحمن اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے تقدس کے بارے میں پیش کردہ بل کی اسمبلی کے اندر جو بھی مخالفت کر کے پاس ہونے نہ دیا تو ہم خیبر پختونخوا کے تمام شاہراہون کو بلاک کر کے احتجاج کرین گے۔ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب یہ بل قومی اسمبلی وسنٹ کہسے پاس نہ ہو جائے۔ ہم ملک کی اور سرحدات کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو سب بڑی سے چیلنج اس وقت کفار کی طرف سے اس شکل میں درپیش ہے کہ وہ سپاہ رسول کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا اور منفی تاثرات پھیلانے کے لئے میڈیا کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں تاکہ اسلام کو حقیر صورت میں پیش کرکے مسلمانوں کو کمزور دیکھایاجاسکے لیکن کفر کے اماموں کو معلوم ہونا چاہئے کہ جب تک مولانا حق نواز جھنگوی، مولانا اعظم طارق اور مولانا حیدری شہید کا ایک بھی سپاہی موجود ہے یہ مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پارلیمنٹ میں تحفظ ختم نبوت اور صحابہ کرام کے تقدس کے بارے میں پیش کردہ بل کی مخالفت ان عناصر کا کام ہے جوکہ کفار کے ایجنٹ بنے بیٹھے ہیں اور یہ ایک افسوسناک اور قابل مذمت بات ہے جسے کراچی سے لے کر چترال تک ایک ایک مسلمان محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحابہ کرام وہ مقدس اور عظیم ہستی تھے جوکہ اسلام کو عرب کی ریگستانوں سے چترال کی سنگلاخ چٹانوں تک پہنچانے میں اپنا سب کچھ قربان کردیا اور آج کلمہ طیبہ ہم تک ان ہی کی طفیل پہنچ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر مسلمان ان عظیم ہستیوں کی شان مبارک میں گستاخی کو کسی بھی صورت میں اور کسی بھی شکل میں برداشت نہیں کرسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سیکولر زم کی طرف لے جانے کی کوشش کرنے والے اپنے سے پہلے ان لوگوں سے سبق سیکھ لیں جوکہ اب دنیا کے لئے عبرت کا سامان بن چکے ہیں کیونکہکہ صحابہ کرام کی شان و ناموس کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ہم صحابہ کرام کی شان مین گستاخی کسی بھی صورت مین برداشت نیہی کرین گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمارا گھر ہے اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے ملک اسلام کے نام پر بنا ہے ملک کو اسلامی نظام مین ہی چلنا ہے۔پاکستان کی پرشانیون کا علاج اسلامی نظام مین ہے۔صحابہ کے ساتھ جو گستاخی کرے اسے سزا ہونی چاہیے اس حوالے سے ایم این اے چترال نے اسمبلی مین جو بل پیش کیا ہے اس پر ہم ایم این اے چترال کو خراج تحسین پیش کرتے ہین۔ قائدین نے کہا کہ ہمین انتظامیہ اور حکومت کے سامنے دہشت گرد اور فرقہ واریت پسند کر کے دیکھایا جا رہا ہے۔ہم اسلام اور ملک پسنداور امن پسند لوگ ہین دہشت گردی اور فرقہ واریت سے ہمارا کوئی تعلق نیہی ہے۔ہم امن پسند اور مخلص لوگ ہین۔چترال مین شرابی اور بدماش لوگون کو انے کی اجازت ہے جب کہ پچھلے سال ہمارے علماء کو چترال آنے نہیں دیا گیا۔اخر مین مہمان خصوصی جناب غازی اورنگزیب فاروقی قائد اہلسنت ولی جماعت پاکستان نے خطاب کرتے ہوے حضور کی سیرت پر مفصل خطاب کیااور کہاکہ چترالی اپنے اخلاق کی وجہ سے پورے دنیا مین مشہور ہیں اور یہ بات آج ہم نے اپنی انکھون سے اپ کے اخلاق کو خود دیکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل مشرف ایک ظالم اور قاتل شخص ہونے کے باوجود اپ کے لیے پہاڑ مین سے ٹنل بنا کر اپ کے لیے اسانی پیدا کی۔ دوران پروگرام حافظ خوش ولی نے قائد چترال نیاہلسنت ولی جماعت پاکستان کے سربراہان کا چترال کا دوراکرنے پر ان کا شکریہ اداکیا اور ساتھ ہی پریس،اور چترال انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات