چترال (فخر عالم) اتحاد ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن تریچ نے اپر چترال کے ریشن کے مقام پر سڑک کی دریا بردگی کے متاثریں میں نقد امداد تقسیم کی جوکہ سمندر پار رہنے والے تنظیم کے ممبران کے علاوہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں تنظیم کے ممبران کے عطیات سے جمع ہوئے تھے۔ ریشن کے مقام پر منعقدہ ایک تقریب میں تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر نورالاسلام، صدر افسر علی اور جنرل سیکرٹری محبو ب الحق حقی نے دیگر ممبران کے ہمراہ آٹھ گھرانوں میں 2لاکھ 40ہزار روپے نقد تقسیم کئے۔ اس موقع پر علاقے کے سابق ضلع کونسلر امیر اللہ خان اور ریشن کے عمائیدین نے تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔