چترال (نمائندہ چترال میل) گرم چشمہ کے نواحی گاؤں ژیتور اور سانیک کے عمائیدین نے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دو کروڑ روپے کے سائفن ایریگیشن اسکیم کی منظوری کو پی ٹی آئی حکومت کا تاریخی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے بعد یہ اس علاقے میں سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے جہاں عوام پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے تھے جوکہ شہزادہ امان الرحمن کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوگئی ہے اور اس منصوبے کی مخالفت کرنے والے دراصل پی ٹی آئی کے سیاسی حریف ہیں۔ منگل کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلاب خان، رئیس عبدالجلیل، ماسٹر ادینہ خان، سید ولی شاہ، گل رحمن، اقبال الدین، حضور شاہ، رئیس عبدالغفار اور دوسروں نے کہاکہ گزشتہ دنوں اس عظیم منصوبے کی مخالفت کرکے اسے بند کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں محمد نواز پی پی پی، مفتی اسرار جے یو آئی اور شیر ولی کاتعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے جونہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت ایسے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ سکیں جس سے ان کی سیاسی دکان کو بند ہونے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس منصوبے کو بند کر دیا گیاتواس کے بھیانک نتائج برامد ہوں گے کیونکہ ژیتور سن کے 54گھرانے اس سے شدید متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین کی طرف سے شہزادہ امان الرحمن پر غیر آباد زمین پر قبضہ کرنے کا الزام من گھڑت اور بندنیتی پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف چند ماہ قبل مخالفین نے شہزادہ امان کے خلاف قرار داد پاس کرتے ہوئے اس پر الزام لگایا تھاکہ وہ صرف اپنی غیر آباد زمین کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا ہے جبکہ اب 1975ء کی نوٹیفیکیشن کا سہار ا لے رہے ہیں اور یہ دو متضاد باتیں ان کی جھوٹ اور بوکھلاہٹ کو صاف ظاہر کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ژیتور گاؤں میں وخت گاؤں کے وہ گھرانے بھی شامل ہیں جوکہ یہاں مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے پیش نظر نقل مکانی کئے تھے جہاں 2015ء میں ایک گھرانے کے پانچ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ژیتور کے عمائیدین نے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرکے اسے جلد مکمل کرنے کی اپیل کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات