چترال (محکم الدین) چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال کے صدر سرتاج احمد خان نے کراچی میں نیشنل بینک آف پاکستان کے پریذیڈنٹ عارف عثمانی سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کوالٹی سروس کے گروپ آفیسر شوکت خٹک بھی موجود تھے۔ سرتاج احمد خان نے پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان کو چترال کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اور چترال میں نیشنل بینک کے مین برانچ کی مناسب بلڈنگ نہ ہونے سہولیات کی عدم دستیابی اور سٹاف کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت کرنے پر بینک کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا۔ کہ نیشنل بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نمایندہ بینک ہے۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے۔ کہ چترال میں اس بینک کی عمارت روڈکی وجہ سے متاثر ہوئے کئی سال گزر گئے۔ مگر بینک کی عمارت کو دوبارہ تعمیر سٹاف اور عوام کو سہولت فراہم نہیں کی جا رہی۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ چترال مستقبل میں سی پیک متبادل روٹ ہونے کی وجہ سے بزنس حب بنتا جا رہا ہے۔ اور لواری ٹنل کی تعمیر سے چترال میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اسی طرح افغانستان سے ملحق ارندو اور شاہ سلیم میں قانونی کاروبار کیلئے کسٹم چیک پوسٹ قائم کئے جارہے ہیں۔یہی وجہ ہیکہ کاروباری لوگوں نے ابھی سے چترال کا رخ کر لیا ہے۔ اسی لئے نیشنل بینک جیسے ادارے کو چترال کے ان کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی سنجیدہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس وقت بلڈنگ، سہولت اور سٹاف کے حوالے سے نیشنل بینک چترال میں پرائیویٹ بینکوں کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس لئے بینک کواپنی ان کمزوریوں پر فوری طور پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ بلکہ حالات کے رخ کو دیکھتے ہوئے لوئر اور اپر چترال میں ان مقامات پر بھی اعلی معیار کے سہولتوں سیبھر پور نیشنل بینک کے برانچوں کی تعمیر کی کی جانی چاہیے جہاں برانچ نہ ہونے کے باعث عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے چترال کے بینکوں کی کامیابی کو مقامی سٹاف کی تعیناتی سے مشروط قرار دیا۔ اور کہا۔ کہ چترال کے باصلاحیت، مطلوبہ تعلیم سے آراستہ نوجوان مردوخواتین ہی اپنی ثقافت اور رابطہ کاری و تعلق کی بنیاد پر چترال کے بینکوں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بینک کے برانچز کے قیام کے بعد ریشن کے برانچ کو چسٹ بینک کا درجہ دینے، چترال کیلئے الگ زونل آفس قائم کرنے اور چترال کے نیشنل بینکوں میں اے ٹی ایم کی سہولت مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔ سرتاج احمد خان نے پریذیڈنٹ نیشنل بینک کو 2020کی پہلی سہ ماہی کے دوران چترال دورے کی دعوت دی۔ اور اس موقع پر بینک کے عمارات افتتاح کرنے کو چترال کیلئے نہایت اہم موقع قرار دیا۔ جس پر پریذیڈنٹ نے نہایت خوشی سے دعوت قبول کر لی۔ اور یقین دلایا۔ کہ یہ تمام کام مرحلہ وار انجام دیے جائیں گے۔ انہوں نے ان کاموں کے فالو اپ کے حوالے سے اسلام اباد میں میٹنگ کے انعقاد کیلئے اپنی طرف سے ذمہ دار مقرر کیا۔ جن کے ساتھ آیندہ اجلاس میں مزید اقدامات اٹھانے کے سلسلے میں غورو خوص کیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر چترال چیمبر سرتاج احمد خان نے چترال کے مسائل نہایت دلچسپی سے سننے اور انہیں حل کرنے کی یقین دھانی پر پریذیڈنٹ نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی اور شوکت خٹک کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات