(چترال میل رپورٹ)صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع اپر چترال کی انتظامیہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر بونی کے مقام پر ضلع کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مسافروں اور غیر مقامی نادار افراد کے لئے عارضی شیلٹر ہوم کا انتظام کیا ہے۔ اس شیلٹر ہوم میں ان نادار لوگوں اور مسافروں کو سردی سے بچانے کے لئے گرم بستروں کی فراہمی کے علاوہ کھانے پینے کا بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحصیلدار مستوج بونی بازار کے احاطے میں غریب اور مستحق افراد کو ڈھونڈ کر ان تک ریلیف پہنچانے میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے کہا ہے کہ ضلع کے دور دراز کے لوگ مختلف کاموں کے سلسلے میں ہیڈکوارٹر بونی کا رخ کرتے ہیں اور مسافت زیادہ ہونے کی وجہ سے انہیں یہاں پر رات گزارنی پڑتی ہے چونکہ یہاں پر سردی نقطہ انجماد سے بھی نیچے گرتی ہے جس کی وجہ سے ان مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے فلاحی ریاست کے و ژن کے تحت ایسے نادار افراد کو سہولیات پہنچانے کا یہ سلسلہ جاری رہیگا اور ضلعی انتظامیہ اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق فرد اس اعصاب شکن سردی میں بغیر شیلٹر،کھانا اور بستر کے زندگی بسر نہ کر ے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





