چترال (نمائندہ چترال میل) اہالیان کیسو نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیسو گاؤں کے لئے 12کروڑ40لاکھ روپے کی لاگت سے ابنوشی کا منصوبہ منظور کرکے اسے اے ڈی پی میں شامل کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کیسو کے 800سے ذیادہ آبادی گدلے پانی پینے پر مجبور ہیں اور وہ بھی بہت ہی کم مقدار میں دستیاب ہے جبکہ اس پراجیکٹ سے پینے کی صاف پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم کرکے پی ٹی آئی حکومت نے گاؤں کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ جمعرات کے روز پی ٹی آئی رہنما سرتاج احمد خان کی معیت میں چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیسو گاؤں کے عمائیدین الحاج شمشیر دستگیر، نثار دستگیر، قاضی عبدالواسع، الحاج احمد الدین، فضل الہٰہی، رحمت ولی شاہ، رحم ت ایوب شاہ، سیدالرحمن، ذولفقاراور جعفر صدیق نے کہاکہ دروش ٹاؤن کا نواحی علاقہ کیسو پینے اور ابپاشی کی پانی کی قلت کے لحاظ سے چترال میں سب سے متاثر گاؤں ہے اور اس مسئلے پر قیام پاکستان کے بعد اب پہلی مرتبہ پی ٹی آئی حکومت نے توجہ دے کر اسے حل بھی کردیا۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی طرف سے اقلیتی نشست پر ایم پی اے نامزد ہونے اور بعد میں صوبائی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد وزیر زادہ نے عمران خان کی وژن اور مشن کے مطابق کیسو گاؤں کے لئے ابنوشی کا منصوبہ منظور کروانے کے لئے انتھک محنت کی اور ان کی کوششوں سے اسے موجودہ مالی سال کی اے ڈی پی میں شامل کیا گیا ہے جس کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان خصوصی شکرئیے کے مستحق ہیں۔ اہالیان کیسو نے اس منصوبے کی منظوری کے لئے جدوجہد میں ساتھ دینے پر سرتاج احمد خان کے علاوہ پی ٹی آئی دروش کی قیادت خصوصاً حاجی گل نواز اور ثمین کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ اس منصوبے کو ٹینڈر کرکے اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے علاقے میں 4000ایکڑقیمتی زرعی زمین کو سیراب کرنے کے لئے سولر ایریگیشن اسکیم کی منظوری کا بھی مطالبہ کیا تاکہ علاقے میں خوشحالی کادوردورہ ہوسکے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ اہالیاں کیسو کا یہ خواب بھی پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شرمندہ تعبیر ہوگا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات