چترال(نما یندہ چترال میل)سابق نائیبر ہوڈ ناظم منظور احمد ایڈوکیٹ،سماجی کارکنان سیف الدین اور شکیل احمد جناح نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون کو زمانہ قدیم سے مختلف دیہات کا مجموعہ کہا گیا ہے۔دیہات کے نام ہیں لیکن زرگراندہ کا نام خاص ”چھترار” ہے یہ بات تاریخ چترال سے ثابت ہے اس لییکہ ملحقہ دیہات کے مخصوص نام ہیں مثلا جغور،ہون،مستجپان دہہ،خورکشاندہ،مغلان دہ،آڑیان،موڑ دہ اور زرگراندہ کو صرف ”چھترار” کہا گیا ہے اس لیے چترال کی جو مشہور ندی زرگراندہ کے ساتھ گزرتی ہے اس کا نام ”چھترار گول ” ہے زرگراندہ نام بہت بعد میں یہا ں پر ہندو زرگروں کے بسیرے کی وجہ سے پڑا ہے۔اس گاو?ں میں شاہی قلعہ موجود ہے جو اس کے اصل چترال ہونے کا ثبوت ہے۔یہ ”اصل چترال” چترال ٹاون کا دل ہے اس لیے کہ کالجز،بڑے بڑے ہوسٹلز،شناختی کارڈ کا دفتر، ڈی ایچ کیو ہسپتال،پولیس کے دفاتر کونسل تمام عدالتی دفاتر سکول پرس کلب،رہایشی کرایے کے مکانات،بچیوں کی ہوسٹلیں شاہی قلعہ گودام پرنٹنگ پرس گویا کہ سارے اہم دفاتر ادھر ہی ہیں۔لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ٹاون میں یہ علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں پر پینے کے پانی کا مسلہ ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ یہا ں سے شروع ہوتی ہے روڈ نام کی کوء چیز نہیں گلیاں تنگ اور گزرنے کے قابل نہیں۔سکوریٹی کا کوء انتظام نہیں۔حکومت کی کوئی توجہ اس اصل چترال کی طرف نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹاون کے لیے حالیہ حکومتی فنڈ جو کہ خطیر رقم ہے اس میں اس گاو?ں کا کوء حصہ نہیں۔محلقہ سارے گاو?ں میں پایپ لاین،بڑے گیٹ،سرچ لایٹ گاو?ں کے درمیان راستوں اور گلیوں کی پختگی اور کشادگی کے بڑے بڑے منصوبے رکھے گیے ہیں اور ایم این صاحب نے باقاعدہ ان کا افتتاح بھی کیا ہے۔اس علاقے کو بالکل محروم رکھنے کی منطق سمجھ میں نہیں آتی۔گاوں کے مکین اس محرومی پر بہت مایوس اور سیخ پا ہیں ممکن ہے اپنی اس محرومی کے خلاف میدان میں آجائے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر لویرچترال چترال پولیس ہسپتال عملہ اس سلسلے میں خاموش کیوں ہیں میں حکام بالا سیاسی نمایندوں خاص کر مشیر خاص وزیر زادہ اور ایم این اے صاحب کی توجہ اس۔۔۔مسلے کی طرف دلانا چاہتے ہیں اور انتظامیہ کی نوٹس میں لانا چاہتے ہیں کہ زرگراندہ کی اس محرومی کا نوٹس لے کر مزکورہ فنڈ سے اس کا حصہ دیا جایے اور اس کے درینہ مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جایے۔
تازہ ترین
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی










